40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

آج اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے شرد پوار،کل باغی لیڈروں سے کی تھی ملاقات

Sharad Pawar

ممبئی 17 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار پیر کو بنگلورو میں اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ جانکاری این سی پی کے ترجمان مہیش تپاسے نے دی ہے۔ مہاراشٹر میں این سی پی میں بغاوت کے بعد اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ میں شرد پوار کی عدم شرکت نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسی وجہ سے، این سی پی کے ترجمان مہیش تپاسے نے بتایا کہ 23 جون کو بہار کے پٹنہ میں اپوزیشن کی آخری میٹنگ میں شرد پوار موجود تھے۔ آج بنگلور میں ہونے والی میٹنگ میں زیادہ کام نہیں ہے، اسی لیے شرد پوار اور سپریہ سولے کل اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) پارٹی لیڈر سنجے راوت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پٹنہ میٹنگ کے بعد آج بنگلور میں ہونے والی میٹنگ فیصلہ کن ہو گی۔ شیوسینا پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ شرد پوار اس میٹنگ میں شرکت کریں گے یا نہیں، اس پر ابہام تھا۔ پارٹی کی جانب سے اجلاس میں جانے یا نہ جانے کے حوالے سے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کی وجہ سے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

Related posts

بی جے پی کو ہٹا کر انڈیا اتحاد کی حکومت بنائیں گے: راہل گاندھی

Hamari Duniya

اگر یہ فلم نہیں چلی تو کنگنا رناوت کنگال ہوجائے گی

Hamari Duniya

مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: ڈاکٹر خالد انور

Hamari Duniya