26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف انتقال کرگئے

Parvez Musharraf

دبئی،05فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا آج دبئی میں 79 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا جوآخری ویڈیو منظر عام پر آیا ہے اس میں دیکھا گیا تھا کہ وہ بالکل چل نہیں سکتے تھے۔ اور پوری طرح وہیل چیئر کے بھروسے تھے۔ اور کھانہ بھی نہیں کھا پارہے تھے۔
سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ءکو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد ان کے خاندان کے لوگ تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے گئے تھے اور نئے پاکستان میں ان کے والد سعید وزارت خارجہ میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔پرویز مشرف نے بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور 1961ءمیں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے 1965ءاور 1971ءکی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998ءکو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے۔پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ءکو نواز شریف حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا۔پرویز مشرف نے نائن الیون کے حملے کے بعد فرنٹ لائن اتحادی بننے کی امریکی پیشکش قبول کی۔اپریل 2002ءمیں ریفرنڈم کرا کے پرویز مشرف باقاعدہ صدرِ پاکستان منتخب ہوئے۔پرویز مشرف 2004ءمیں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے باوردی صدر منتخب ہوئے۔جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے نومبر 2007ءمیں آئین مخالف اقدامات کر کے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کیا۔پرویز مشرف 18 اگست2008ءکو صدارت سے مستعفی ہو کرپاکستان سے باہر یواے ای چلے گئے اور آخری سانس تک دبئی میں ہی قیام پذیر رہے۔

Related posts

Britain Media : اب اسماعیل ہنیہ کے قتل میں آیا ایرانی ایجنٹوں کا نام،برطانوی میڈیا نے کردیا بڑا دعویٰ

Hamari Duniya

آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل

Hamari Duniya

بی جے پی کی اقتدار کی بھوک نے جموں وکشمیر کو تباہ کردیا، انڈین یونین مسلم لیگ ایم پی نواز غنی کا پارلیمنٹ میں تقریر

Hamari Duniya