نئی دہلی،07مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
:ہندوستان کی پڑوسی پہلے کی پالیسی کے فیصلے پر عمل کرتے ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پڑوسی ممالک جیسے بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ مومن سے ملاقات کے بعد ٹویٹ بھی کیا،”پڑوسی ہمیشہ سب سے پہلے “۔ کروشیا، آرمینیا، کینیڈا اور عمان کےوزرائے خارجہ سے بھی جے شنکر نے نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ان دو طرفہ تعلقات نے ہندوستان اور اس کے شراکت داروں کے درمیان تجارت، کنیکٹیویٹی اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
وزیر خارجہ کے علاوہ ، خارجہ امور کے وزرائے مملکت بھی ایف ایم ایم ا وررائے سینا ڈائیلاگ کے دوران ہندوستان کا دورہ کرنے والے ممالک کے موجود تھے۔وزیر مملکت برائے خارجہ راجکمار رنجن سنگھ نے بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ شہریار عالم سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات پر نظرثانی کی کہ کس طرح ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔جبکہ وزیر مملکت برائے خارجہ میناکشی لیکھی نے یوروگوئے کے نائب وزیر خارجہ اور آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ جب کہ یوراگوئین ہم منصب کے ساتھ ان کی بات چیت تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کومضبوط کرنے سے متعلق تھی۔
اپنے آرمینیائی ہم منصب کے ساتھ انہوں نے ثقافتی تعاون اور اسے مضبوط کرنے پر توجہ دی۔مجموعی طور پر، گزشتہ چند دن ہندوستانی خارجہ پالیسی کے لیے بہت اہم رہے ہیں کیونکہ وزارت خارجہ اور اس کی قیادت نے اہم شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کیا ہے۔ خاص طور پر عوام سے عوام کے تعلقات استوار کرنے پر جو وزارت خارجہ کی شہریوں پر مبنی خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
