22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

شب برأت کے موقع پر ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے قبرستانوں کا دورہ کیا

Dy Mayor Aale -Mohammed Iqbal

نئی دہلی ،7،مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد قبال نے آج شب برأت کے موقع پر اپنے لاؤلشکر کے ساتھ دہلی گیٹ قبرستان کا دورہ کیا ۔انہوں نے قبرستان کے عملے سے قبرستان کے حالات پوچھے اور قبرستان میں آنے والے لوگوں سے ان کی پر یشانیاں بھی سنیں جن کو جلد سے جلد حل کرانے کی انہوں نے افسران بالاکوہدایت دی ۔ان کے ہمراہ وارڈ142جنگپورہ کی کونسلر ساریکا چودھری بھی موجود تھیں ۔ان کے قافلے میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صفائی ،باغبانی ،انجینئرنگ ،مینٹننس،ورکس اور دہلی جل بورڈ کے افسران بھی شامل تھے ۔بعد ازاں انہوں نے قبرستان مہندیان کا بھی دورہ کیا ۔
دہلی گیٹ قبرستان میں انہوں نے قبرستان کے منشی مشکور راشد ،بلال احمد اور دیگر ملازمین سے قبرستان کے احوال جانے ۔قبرستان میں آنے والے لوگوں نے ان سے پرانے دفتر کے سامنے پرانی سبیل کا پانی قبروں پر بھرنے کی شکایت کی جس پر انہوں نے دہلی جل بورڈ کے افسران کو یہاں پائپ لائن ڈالنے کی ہدایت دی ۔اس کے علا وہ قبرستان اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے دہلی جل بورڈ کے افسران کو پانی کے دو ٹینکر بھی قبرستان کے اندر اور باہر لگانے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی میئر آل محمد اقبال اور کونسلر ساریکا چودھری نے ملک کے تمام شہریوں کو ہولی اور شب بارات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ یہ وہ دونوں تہوار مل جل کر منائیں ،بھائی چارے اور امن وامان کی فضاکو قائم رکھیں ۔ڈپٹی میئر نے نواجونان قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کچھ نوجوان مو ٹر سائیکلوں پردو دو اور تین تین سوار بٹھا کر ہڑ دنگ مچا تے پھرتے ہیں ،اسٹنڈ بازی کرتے ہیں اس سے پر ہیز کریں یہ رات عبادت کی رات ہے اسے یونہی ضائع نہ کریں گھروں میں عبادت کر یں اورعلا قوں کی مسجدوں میں عبادت کا اہتمام کر یں ۔کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔

Related posts

دہلی کی ترقیاتی بجٹ میں کیا ہے آپ کیلئے خاص

Hamari Duniya

تمام روکاوٹوں کے باوجود عمران مینار پاکستان میں جلسہ کرنے میں کامیاب، ہندوستانی معشت کی تعریف کی

Hamari Duniya

یوم جمہوریہ کے موقع پر سرو بھاشا کاویہ سمّیلن میں اردو زبان کی نمائندگی فوزیہ رباب کریں گی

Hamari Duniya