31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سعودی عرب کو نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں مہمان خصوصی کے طور پر کیا گیا مدعو

Saudi Arabia

نئی دہلی،31جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
نئی دہلی میں10سے18فروری تک منعقد ہونے والے عالمی کتاب میلہ2024میں سعودی عرب مہمان خصوصی ہوگا، اس کا اعلان منگل کو کیا گیا۔سعودی عرب ہندوستانی عوام کو سعودی عرب کی ثقافت کی ایک جھلک پیش کرے گا، جس کی قیادت لیٹریچر،پبلیشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن،ہیریٹیج کمیشن، میوزک کمیشن، فلم کمیشن، کلنری آرٹس کمیشن، فیشن کمیشن اور شاہ عبدالعزیز فاو¿نڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز سمیت مختلف ثقافتی ادارے کریں گے۔مملکت کی جانب سے ثقافت، فن اور ادب سمیت کھانے اور روایتی پرفارمنگ آرٹس کا احاطہ کرنے والے سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔
سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے میڈیا کو بتایاکہ یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ مملکت کو دہلی کے عالمی کتاب میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط مضبوطی ملے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ فیصلہ ہماری دونوں حکومتوں کی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کے مطابق ہے، اور خاص طور پر ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط اور عوام سے عوام کے روابط کو بڑھانا ہے۔
نئی دہلی ورلڈ بک فیئر کا آغاز 1972 میں ہوا تھا اور گزشتہ سال 50 سال پورے ہونے پر جشن منایا گیا تھا۔ وزارت تعلیم کے تحت نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 1,000 سے زیادہ اشاعتی اداروں کی شرکت متوقع ہے۔مملکت کی وزارت ثقافت ویژن 2030 منصوبے کے تحت اس اقدام کی قیادت کر رہی ہے۔

Related posts

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتنی زیادہ کمی کے باوجودملک میں قیمتیں کم کیوں کم نہیں ہورہی ہیں، کانگریس شدید برہم

Hamari Duniya

کانوڑ یاترا سے متعلق فیصلہ بلاتاخیر واپس لیاجائے:جمعیةعلماءہند

Hamari Duniya

اب ریلائنس بیچے گا مٹھائی، مشہور حلوائیوں کی مٹھائیاں ریلائنس ریٹیل اسٹورز پر ملنی شروع

Hamari Duniya