24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بھارت کی شاندار خارجہ پالیسی کے سبب دنیا میں دکھا ہولی کا دم اورموصول ہوئے پیغامات 

Holi Festival
 نئی دہلی ، 17 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
ہولی کی تقریبات کا جس طرح سے پوری دنیا میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور دنیا کے طاقتور لوگوں نے ٹوئیٹ کرکے ہولی کی مبارکباد دی اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی کتنی مضبوط اور مستحکم ہے ۔یہ تقریبات صرف ہندوستان کے شہریوں تک محدود نہیں تھیں بلکہ ہندوستان کے مختلف عالمی شراکت داروں نے بھی اس موقع پر شرکت کی اور جوش خروش کیساتھ ہولی کھیلی تھی ۔ اس میں نہ صرف عالمی رہنماؤں کے پیغامات آئے بلکہ کئی ممالک کے حکام نے بھی ہولی کھیلی۔
اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مبارکبادیاں موصول ہوئیں ۔ وائٹ ہاؤس نے ٹویٹ کیا، “بائیڈن-ہیرس انتظامیہ کی طرف سے ہولی مبارک ہوـ! وہیں، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹویٹ کیا، “میرے دوست وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی عوام کو ہولی مبارک ہو! اس تہوار کے رنگ آپ کی زندگی کو خوشیوں، اور خوشحالی سے بھر دیں۔ آپ سب کو رنگین اور یادگار ہولی کی مبارکباد!”یہاں تک کہ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھی ہولی کے موقع پر ہندوستان کو مبارکباد بھیجی۔ مزید برآں، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جو حال ہی میں ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر تھے انہوںنے بھی احمد آباد میں ہولی کھیلی۔اس خاص موقع پر مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ہولی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
امریکی تجارتی امور کے سکریٹری جینا ریمنڈو نے اپنی موجودگی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کے بعد سکریٹری جینا نے کہا، “اس طرح کی چھٹی کے دن یہاں آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ وزیر دفاع ہندوستان نے ہمارا دل سے استقبال کیا ، یہ بہت اچھا ہے۔ ہولی مبارک ہو!”وزیر خارجہ ایس جے شنکر، تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل بھی تقریبات میں موجود رہے ۔وزراء اور سرکاری افسران کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں نے بھی ہولی کھیلی۔ بنگلہ دیش میں، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ڈھاکہ کے ڈھاکیشوری مندر میں تہوار منایا۔ ہندوستانی طلباء ٹرنیٹی کالج، ڈبلن میں اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ ہولی کھیلی ۔

Related posts

پاکستان انتخابات 2024 میں بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے

Hamari Duniya

قومی اقلیتی کمیشن کا بڑا اعلان، ملک سے نفرت ختم کرنے کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

Hamari Duniya

مشہور کامیڈین راجو شریواستونہیں رہے

Hamari Duniya