29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے کھلے عام اسٹاک ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ میں ملوث

Adani Group

امریکی مالیاتی تحقیقی کمپنی کے انکشاف سے شیئرمارکیٹ میں بھونچال،اڈانی گروپ نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی

نئی دہلی، 26 جنوری ( ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔

 امریکی مالیاتی تحقیقی کمپنی ہنڈن برگ کی رپورٹ کے مطابق دو سال کی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے کھلے عام اسٹاک ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ میں ملوث ہے۔ 
یہ خبر جیسے ہی میڈیا میں آئی شیئرمارکیٹ میں کہرام برپا ہوگیا اور اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراؤٹ آگئی۔اب اڈانی گروپ امریکی مالیاتی تحقیقی کمپنی ہنڈنبرگ ریسرچ کے خلاف قانونی اختیارات پر غور کر رہا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہنڈنبرگ کی تحقیقی رپورٹ کا اس کے شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں پر منفی اثر پڑا ہے۔
اڈانی گروپ کے قانونی امور کے سربراہ جتن جالندھ والا نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ گروپ کمپنی کے شیئروں کی فروخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے تحت بغیر سوجھے سمجھے کام کرنے کے لئے ہنڈن برگ ریسرچ کے خلاف تعزیری کارروائی کے لیے قانونی اختیارات پر غور کر رہا ہے۔ ہنڈنبرگ کی رپورٹ میں گروپ پر کھلے عام شیئروں میں گڑبڑی اور اکاؤنٹنگ دھوکہ دہی میں شامل ہونے کے الزام کے ایک دن بعد کمپنی کی جانب سے یہ بات کہی گئی ہے۔
جالندھ والا نے کہا کہ ہنڈن برگ ریسرچ نے 24 جنوری 2023 کو بغیر کسی تحقیق اور مکمل معلومات کے گروپ کے خلاف رپورٹ شائع کی۔ اس سے اڈانی گروپ کے شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کار وں پرمنفی اثر پڑا ہے ۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ آیا ، وہ تشویشناک بات ہے۔ اس الزام کی وجہ سے متنوع کاروبار میں شامل اڈانی گروپ کی لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر میں زبردست گراوٹ آئی۔
درحقیقت، یہ رپورٹ اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کے 20000 کروڑ روپے کے فالو آن پبلک ایشو کے لیے درخواستیں کھولنے سے ٹھیک پہلے آئی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد گروپ کی تمام لسٹڈ کمپنیوں کےشیئروں میں زبردست گراوٹ آئی۔

Related posts

روس کا تیل مودی جی کو بھی لے ڈوبے گا

Hamari Duniya

یہ اچانک کس لئے ہاتھوں میں پتھر آگئے؟

ہندی اُردو ادبی تنظیم,سمرپن کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya

دہلی مسلم مجلس مشاورت کی مشترکہ میٹنگ:سیاسی و سماجی مسائل پر سنجیدہ غوروفکر، مجلس عاملہ اور ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل

Hamari Duniya