11.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

میوات کو شدت پسند ہندو تنظیمیں کوآگ میں جھونکنے کیلئے بضد،حکومت سخت

Haryana Mewat

نوح / گروگرام، 7 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
برج منڈل جلابھشیک یاترا کو لے کر ریاست میں خاص طور پر نوح، گروگرام ضلع میں ایک بار پھر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں حکومت سب کو جل ابھیشیک کرنے اور قریبی مندروں میں پوجا کرنے کا مشورہ دے رہی ہے، وہیں ہندو تنظیمیں نلہڑ میں ہی واقع مندر میں جل ابھیشیک کرنے پر بضد ہیں۔ وہ کسی بھی حالت میں یاترا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے احتیاطی طور پر انٹرنیٹ خدمات کے علاوہ ضلع نوح میں اسکول اور کالج بند کردیئے گئے ہیں۔31 جولائی کو نلہڑ، نوح کے شیو مندر میں برج منڈل جلابھیشیک یاترا پر حملے کے بعد امن کی بحالی میں شامل حکومت اور انتظامیہ کو اب کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔ ہندو تنظیموں نے واقعہ کے تقریباً ایک ماہ بعد دوبارہ نلہڑ میں جلابھیشیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت اور انتظامیہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی بھی حالت میں فی الوقت ایسا کوئی کام نہ کیا جائے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔ سی ایم منوہر لال نے کہا کہ 28 اگست کو نوح میں برج منڈل یاترا کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ایک ماہ قبل پیش آنے والے پرتشدد واقعے کو ذہن میں رکھتے ہوئے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ امن و امان برقرار رکھا جائے۔ اس سے قبل انتظامیہ بھی یاترا کی اجازت دینے سے انکار کر چکی ہے۔ نوح میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اسکول، کالج اور انٹرنیٹ 28 اگست تک بند کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ منوہر لال نے ڈی جی پی شتروجیت کپور اور سی آئی ڈی چیف اے ڈی جی پی آلوک متل کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور نوح ضلع کے بارے میں سوچ بچار کیا۔ نوح کی موجودہ صورتحال اور یاترا نکالنے کی صورت میں انٹیلی جنس معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی پی شتروجیت کپور نے 5 ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور انہیں سرحدوں پر خصوصی چوکسی رکھنے کو کہا ہے۔ ہریانہ پولیس کو سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے نظر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ یوپی، راجستھان کے علاوہ پولس نے سرحد پر نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ پلول، فرید آباد، گروگرام، تیجارا اور بھرت پور اضلاع سے آنے والے لوگوں پر خصوصی نظر رکھی جا سکے۔ پولیس پوری طرح تیار ہے۔
نوح میں 57 اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔
برج منڈل یاترا کو ہر حال میں نکالنے کے بیانات کے درمیان پولیس نے نوح کی تمام سرحدوں کو سیل کر دیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 57 اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے علاوہ آر اے ایف اور نیم فوجی دستوں کو ضلع کی سرحدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ بینک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی دھیریندر کھڈگتا کے مطابق یہ فیصلہ 28 اگست کو ہونے والی ممکنہ جلابھیشیک یاترا کے دوران چوکسی کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
کیا کمبھ کے لیے اجازت لی گئی ہے: ونود بنسل
دوسری جانب وشو ہندو پریشد کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہا ہے کہ وہ 28 اگست کو صبح 11 بجے یاترا کا آغاز کریں گے۔ یاترا کی اجازت لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ ساون کا آخری پیر ہے۔ ہر عقیدت مند کو اپنے دیوتا کا جلبھیشیک کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک مذہبی ملک ہے۔ یہاں کسی بھی یاترا کے لیے اجازت نہیں لی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ کیا کمبھ کے لیے کبھی اجازت لی جاتی ہے۔

Related posts

مسلم لیگ کے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیراور عبدالصمد صمدانی کا استقبال

Hamari Duniya

اکھلیش یادوکا بی جے پی پر بڑا حملہ،الیکٹورل بانڈز کے معاملے میں بی جے پی بے نقاب ہوچکی ہے

Hamari Duniya

دہلی میں یوگانند شاستری کی گھر واپسی

Hamari Duniya