34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

Gujarat Flood: ایس بی ایف کی ٹیم سیلاب متاثرہ گجرات پہنچی ،اس امدادی مشن میں ہمارا ساتھ دیں: عرفان احمد

Gujarat Flood:

Gujarat Flood:

نئی دہلی ،31اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
گجرات اس وقت تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے ، کئی علاقوں میں شدید سیلاب آگیا ہے۔ ہزاروں باشندے بے گھر ہوگئے ہیں اور کم از کم 28 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس ناگہانی حالت سے نمٹنے کے لیے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (ایس بی ایف) نے اپنے والینٹیرس کو میدان میں اتارا ہے جومتاثرین کومدد پہنچا رہے ہیں۔ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے بتایا ” الطاف شیخ کی قیادت میں ایس بی ایف کے والینٹیرس جام نگرجو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے میں دن رات راحت کا کام کر رہے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں کھانے پینے کی اشیائ ، پانی، کپڑے اور طبی سامان سمیت ضروری امدادی سامان تقسیم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
AIMPLB Delegation: وقف بل پر تشکیل شدہ جے پی سی کے چیئرمین سے مسلم پرسنل لاء بورڈکے وفد کی ملاقات
Congress Adani Scam: ’سَیّاں بَھئے کوتوال اب ڈَر کاہے کا ‘، اڈانی کے ’مہا گھوٹالے‘ کے خلاف کانگریس کا ہلہ بول

Gujarat Flood:
سیلاب سے متاثرہ احمد آباد ریجن میں بھی ایس بی ایف کے دستے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ ایس بی ایف کے نیشنل کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے اپیل کی ہے کہ ” ہم ملک کے صاحب خیر افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کر سکیں۔ ہم مل کر تبدیلی لا سکتے ہیں ، آپ ہماری ویب سائٹ https://sbfindia.org/ پر اپنی رقم ہمیں عطیہ کر سکتے ہیں۔

Related posts

آج آکاشوانی پر نیشنل اردو ہائی اسکول پربھنی کے طلبہ کا پروگرام ہوگا نشر

Hamari Duniya

صحابہ نے آپؐ کی ایسی اتباع کی ہے جو رہتی دنیا کے لئے مثال ہے:مفتی صلاح الدین

Hamari Duniya

اتر پردیش میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو زبردست حمایت دینے کے لیے عوام کا تہہ دل سے شکریہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya