9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

منگلور اسمبلی حلقہ کے الیکشن انچارج میراحسین نے سابق وزیر یو ٹی قادر کیلئے انتخابی مہم چلائی

Mira Hussain

منگلور،06 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
ریاست کرناٹک میں آنے والے 10مئی 2023 کو اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے منگلور(الال) اسمبلی حلقہ کے الیکشن انچارج انجینئر ایس میرا حسین نے سابق وزیر یوٹی قادر منگلور اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار کے حق میں پرزور انتخابی مہم چلائی۔انتخابی مہم کے دوران میرا حسین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران صاف پتہ چل رہا ہے کہ ریاست کے عوام بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں ، لہذا ہمیں قومی امید ہے کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت قائم کرے گی۔

منگلور اسمبلی حلقہ میں تجربہ کار رکن اسمبلی اورکانگریس لیڈر یو ٹی قادر اس مرتبہ بھی اکثریت کے ساتھ جیت درج کریں گے کیونکہ 2018کے اسمبلی انتخابات میں یو ٹی قادر نے بی جے پی امیدوار سنتوش کو 19739ووٹوں کے فرق سے شکست دیکر جیت حاصل کی تھی۔منگلور الیکشن انچارج ایس میر احسین نے قوی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ وہ اس سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے اپنے حریفوں کو شکست دیکر جیت درج کریں گے کیونکہ کانگریس امیدوار یوٹی قادر کو تمام مذاہب کے لوگوں کی تائید اور حمایت اور حاصل ہے۔

Related posts

راشٹریہ علماء کونسل جونپور کی میٹنگ بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

گاڑھے جلگاؤں میں مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کے تحت 34ویں لائبریری کا افتتاح

Hamari Duniya

قرآن سے رہنمائی حاصل کرنے والے کو کوئی طاقت گمراہ نہیں کر سکتی:صدیق عالم ندوی

Hamari Duniya