23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

Congress Adani Scam: ’سَیّاں بَھئے کوتوال اب ڈَر کاہے کا ‘، اڈانی کے ’مہا گھوٹالے‘ کے خلاف کانگریس کا ہلہ بول

Congress Adani Scam:

Congress Adani Scam:

اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لئے وزیراعظم مودی، ای ڈی، سی بی آئی ،انکم ٹیکس اور سیبی سب ایک ہوگئے ہیں:سپریا شرینیت،ملک بھر میں آج احتجاج کرے گی کانگریس
نئی دہلی،21اگست(محمد خان)۔
ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد کانگریس نے اڈانی گروپ کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ آج کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں نے ملک بھر کے بڑے شہروں میں پریس کانفرنس کر کے اڈانی گروپ پر’مہا گھوٹالہ‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔اور اعلان کیا کہ کل(جمعرات) کو ملک بھر میں کانگریس پارٹی زبردست احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ آج اسی سلسلے میں کانگریس پارٹی کی تیز ترار ترجمان اورسوشل میڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی صدر سپریا شرینیت ، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو اور دہلی کانگریس پارٹی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور سابق ایم ایل سے انل بھاردواج نے ریاستی صدردفترراجیو بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

Congress Adani Scam:
کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اڈانی اور سیبی کے گٹھ جوڑ کی پرتریں جب جب کھلتی ہیں ، جب جب ایک نیا گھوٹالہ سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سیبی کو اڈانی گروپ کے گھوٹالے کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی تھی اس کی سربراہ مدھابی پوری بچ ہی اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سیبی نے سپریم کورٹ کے سامنے یہ کہہ کرگمراہ کیا کہ ہمیں اس معاملے میں کچھ نہیں مل رہا ہے۔سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لے کر عدالت کی توہین کا کیس چلاناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ مدھابی پوری بچ سیبی کی چیئر پرسن بننے سے پہلے اڈانی گروپ کی کمپنی میں شیئر ہولڈر تھیں۔اب ان سے یہ امید کیسے کی جاسکتی ہے کہ وہ اڈانی گروپ کے گھوٹالوں کی صحیح طریقے سے جانچ کریں گی۔

Congress Adani Scam:

سپریاشرینیت نے وزیراعظم پر حملہ بولتے ہوئے کہ کہا کہ اڈانی کا فائدہ پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔وزیراعظم نے اس میں ای ڈی سی بی آئی انکم ٹیکس سب کابہترین استعمال کیا ہے۔تاکہ اڈانی جی اس ملک کے سب سے امیرترین شخص بن جائیں۔اور یہ بہت ہی مربوط انداز میں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017میں این ڈی ٹی وی پر چھاپہ پڑتا ہے اور 2023میں اڈانی جی این ڈی ٹی وی کے مالک بن جاتے ہیں۔دسمبر 2020میںسی سی آئی کی ٹیم ایس سی سی او امبوجا سیمنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارتی ہے،ستمبر 2022میںاڈانی گروپ امبوجاسمینٹ کو اپنی تحویل میں لے لیتی ہے اور وہ ملک کی دوسری سب سے بڑی سیمنٹ کمپنی بن جاتی ہے۔2020میںای ڈی ممبئی ایئر پورٹ میں ریڈیزگروپ میں چھاپہ مارتی ہے ان کو نوٹس بھیجتی ہے اور 2021میںممبئی ایئر پورٹ اڈانی ایئر پورٹ بن جاتا ہے۔2018میں انکم ٹیکس کے افسر نوئیڈا میں کوئنٹ کے آفس میں چھاپہ مارتے ہیں اور2023میں کوئنٹ کو اڈانی گروپ 48کروڑ روپے میں خرید لیتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی تفتیشی ایجنسیوں کا اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے استعمال کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم ایجنسیوں کا استعمال صرف اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے ہی نہیں بلکہ اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کرتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ ساری کی ساری خارجہ پالیسیاں اڈانی جی کے لئے بن رہی ہیں۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’سَیّاں بَھئے کوتوال اَب ڈَر کاہے کا ‘۔تجھے جو ہے پسند وہی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اڈانی کے لئے ’دھندہ‘ کرتے ہیں۔وہ بیرون ممالک کے دورے پر صرف اڈانی گروپ کو پروجیکٹ دلانے کے لئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سری لنکا گئے تو سری لنکا میں پورٹ ٹرمینل میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سودا ہوا ، وہ اڈانی جی کو مل گیا۔

Congress Adani Scam:

سری لنکا میں پاورپلانٹ کا سوداتھا، وہاں کے وزیر نے آن ریکارڈ کہا کہ میرے اوپر پریشر تھا کہ یہ اڈانی گروپ کودیاجائے۔بنگلہ دیش گئے وہاں اڈانی کو بزنس مل گیا۔بنگلہ دیش کو بجلی فراہم کرنے کے لئے جھارکھنڈ میں بجلی پیدا کی جارہی ہے۔اسرائیل گئے وہاں کا بزنس اڈانی جی کو دے کر چلے آئے اب وہاں کا پورٹ اڈانی جی سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ یا تو اڈانی جی مودی جی کے ساتھ گئے انہیں دھندہ ملا، یا مودی جی کے آنے کے بعد اڈانی جو دھندہ دیا گیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی جی بیرون ملک کا دورہ اڈانی جی کو دھندہ دلانے کے لئے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کہنے کے باوجود کہ سارے ایئر پورٹ ایک ہی شخص کومت دیجئے لیکن اس کے باوجود سارے ایئر پورٹ اڈانی جی کو دے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اڈانی جی کی جانچ کون کرے گا؟انہوں نے کہا کہ سوال اس بات کا ہے جہ جب وہ کوئلہ لارہے تھے اور کوئلہ کی قیمت دس دس گنا بڑھ جاتا تھاہندوستان میں پہنچتے پہنچتے، اور حکومت کو چونا لگایا جاتا تھا۔جب ڈی آر آئی نے یہ چوری پکڑلی توڈی آر آئی کے ہاتھ کس نے باندھے، کس نے اس ادارہ کو جانچ سے روک دیا، کس نے کہا کہ آپ بیٹھے رہئے یہ آپ کا کام نہیں ہے۔

Congress Adani Scam:

انہوں نے کہا کہ اڈانی مہاگھوٹالہ میں شیئر مارکیٹ کی جانچ سیبی کو کرنی تھی لیکن سیبی کی قلعی ہنڈن برگ کی رپورٹ نے کھول دی ہے۔اب کانگریس پارٹی انہیں سب مسائل کو لے کر پرزور احتجاج کرے گی اور مطالبہ کرے گی کہ اڈانی گروپ کے مہا گھوٹالے کی جانچ جے پی سی سے کرائی جائے۔اس کے لئے آواز ہم پارلیمنٹ میں بھی پرزور طریقے سے اٹھائیں گے۔ انہوں نے ملک بھر کے تمام شہریوں سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ کانگریس کے ریاستی صدردیویندر یادو نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان کافی خلاءپیدا ہوگیا ہے۔غریب غریب ہوتا جارہا ہے اور امیر امیر ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے دہلی کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میںدہلی کے جنتر منتر پہنچ کر احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی۔اس موقع پر انل بھاردواج دہلی پردیش کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے بھی میڈیا کوخطاب کیا۔

Related posts

لیونل میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا

Hamari Duniya

Vinesh Phogat Disqualified Updates گولڈ نہ جیت پانے سے مایوس ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کو کہا الوداع

Hamari Duniya

مہاراشٹر میں بڑا سیاسی ڈرامہ، اجیت پوار بنے نائب وزیراعلیٰ

Hamari Duniya