35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نبی رحمت کی بعثت پوری انسانیت پر احسان ہے :مولانا ظفر نعمان مکی

Ijlas-e-Aam
ضلعی جمعیت اہلحدیث بنارس کے زیراہتمام نئی بستی جنسا میں اصلاحی جلسے کا اہتمام،قرب وجوار کے لوگوں کی شرکت

وارانسی،25ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ساڑھے چودہ سو سال قبل جب اللہ رب العالمین نے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو اس روئے زمین پر مبعوث فرمایا تو اس وقت عرب کے حالات انتہائی نا گفتہ بہ تھے ،عرب کے لوگوں میں ہر طرح کی برائیاں موجود تھی،لوٹ مار ،چوری ،ڈاکہ زنی ،الغرض کون سی ایسی برائی زمین پر موجود تھی جو ان کے اندر نہ پائی جاتی ہو۔اللہ تعالیٰ نے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر ان کا تذکیہ کیا۔آپ نے عرب کے معاشرے کو ان تمام برائیوں سے پاک فرماکر ایک مذہب معاشرے میں تبدیل کر دیا۔آپ کی بعثت نہ صرف عرب بلکہ پوری انسانیت پر احسان ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا ظفر نعمان مکی نے ضلعی جمعیت اہل حدیث بنارس کے زیر اہتمام نئی بستی، جنسا میں منعقدہ اجلاس عام میں کیا۔
بروز اتواراہل حدیث مسجد نئی بستی ،جنسا میں منعقدہ پروگرام کا آغاز حافظ عبد اللہ ارشاد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا،مولانا عطاءالرحمان ندوی نے پروگرام کی نظامت کی ۔مولانا ظفر نعمان مکی کے علاوہ ضمیر احمد سلفی نے بھی خطاب کیا۔اصلاحی جلسے میں قرب و جوار کے لوگوں نے بھی شرکت کی اور مقررین کے مواعظ حسنہ سے مستفیض ہوئے ۔
مولانا ظفر نعمان مکی نے جلسے میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں نے اپنے اخلاق حسنہ سے لوگوں کو اسلام کی طرف راغب ہونے پر مجبور کر دیا۔آپ کے مخالفین اور دشمنوں نے بھی آپ کے بلندی اخلاق کی گواہی دی ۔مولانا نے سیرت رسول کے ایک مشہور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک دشمن نے تلوار لہراتے ہوئے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اب آپ کو مجھ سے کون بچائے گا ؟تو پیارے حبیب نے کہا اللہ ،اس جواب نے اس کے اندر کپکپی پیدا کر دی اور اس کے ہاتھ سے تلوار چھوٹ کر گر گئی پھر آپ نے اس سے سوال کیا کہ اب مجھ سے تمہیں کون بچائے گا ؟

اس موقع پر آپ کے اس جانی دشمن نے معاملہ آپ پر چھوڑ دیا ۔جب پیارے رسول نے اسے چھوڑ دیا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے درمیان جا کر گواہی دی کہ آ ج میں دنیا کے سب سے بہترین، اعلیٰ انسان سے مل کر آ رہا ہوں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے جسم کے لئے کھانا پینا غذا ہے اس کے بغیر ہمارا جسم کمزور اور لاغر ہو جاتا ہے اسی طرح تذکیہ ہمارے روح کی غذا ہے ،اس لئے ہمیں وقتاً فوقتاً اپنا تذکیہ کرتے رہنا چاہئے ورنہ ہمارا ضمیر اور دل مردہ ہو جائے گا۔اس سے قبل مولانا ضمیر احمد سلفی نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو توحید خالص پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ہم اپنے ایمان کے ساتھ ملاوٹ نہ کریں،ملاوٹ اللہ کو ہرگز پسند نہیں ہے۔انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے برائیوں سے بچنے ،بھلائی کا حکم دینے خالص توحید پر قائم رہنے کی تلقین کی۔

Related posts

تعلیم کے بغیر انسان کسی بھی شعبے میں ترقی حاصل نہیں کر سکتا: نور نواز خان

Hamari Duniya

ممبر پارلیمنٹ کابڑے پیمانے پر معطلی جمہوریت کے لئے خطرہ: شاہ نواز قادری

Hamari Duniya

آلودہ ہوا ،پانی انسانوں اور جانوروں میں خطرناک بیماریوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔ آلوک کمار ترپاٹھی

Hamari Duniya