26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی: عمان پولیس

ایکس پر ایک پوسٹ میں، سفارت خانے نے کہا کہ "امریکی شہریوں کو چوکنا رہنا چاہیے:

مشرقی مسقط کی مسجد میں چار افراد ہلاک اور “متعدد” زخمی ہوئےہیں۔

 مسقط/عمان:16 جولائی عمان کی دارالحکومت مسقط میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے.پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ “رائل عمان پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کا جواب دیا ہے ،جو الوادی الکبیر کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب پیش آیا”۔حکام نے ابتدائی طور پر بتایا کہ مشرقی مسقط کی مسجد میں چار افراد ہلاک اور “متعدد” زخمی ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی، پولیس نے کہا کہ “صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیے گئے ہیں۔” اور اس واقعہ کے ارد گرد کے حالات سے پردہ اٹھانے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔”فائرنگ کے بعد مسقط میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا اور منگل کو تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، سفارت خانے نے کہا کہ “امریکی شہریوں کو چوکنا رہنا چاہیے، مقامی خبروں کی نگرانی کرنی چاہیے، اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔”اے ایف پی کی تصدیق شدہ فوٹیج میں لوگوں کو امام علی مسجد کے قریب سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کا مینار پس منظر میں گولیوں کی گونج کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے۔ایک آواز سنائی دیتی ہے کہ “اے خدا” اور بار بار “یا حسین” کا ذکر کرتے ہوئے، پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین ابن علی کا حوالہ دے رہے ہیں ۔یہ بات قابل غور ہے کہ دنیا بھر کے شیعہ مسلمان اس ہفتے سنہ 61 ہجری (م 680) میں کربلا کی جنگ میں پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین ابن علی کی شہادت کی یاد منا رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

دہلی کے دلتوں کو انصاف دلائے گی کانگریس، بنائے گی دلت ماڈل وارڈ

Hamari Duniya

منگلور انتخابات میں جمہوریت کا کھلا قتل: قاضی عمران مسعود

پولیس مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے سابق سی ایم کو پولیس نے حراست میں لیا:

Hamari Duniya

کانگریس نے کیجریوال کو بے نقاب کردیا، جب مسلم مسائل پر سانپ سونگھ جاتا ہے تو ووٹ کیوں مانگتے ہو

Hamari Duniya