20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

منگلور انتخابات میں جمہوریت کا کھلا قتل: قاضی عمران مسعود

پولیس مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے سابق سی ایم کو پولیس نے حراست میں لیا:

کانگریس امیدوار قاضی نظام الدین نے پولیس مظالم کے شکار اور متاثرین سے ملاقات کی اوراسپتال میں ہی جذباتی ہوگئے

منگلور:10جولائی(عظمت اللہ خان(ایچ ڈی نیوز) اترا کھنڈ کے منگلور میں ہوئے ضمنی انتخاب میں فائرنگ اور پولیس کی زیادتی کو لے لو گوں نے احتجاج کیا۔پولیس کےتشدد کے بعد سابق سی ایم ہریش راوت لبریہڈی گاؤں کے باہر دھرنے پر بیٹھ گیے ،پولیس نے ہریش راوت کو حراست میں لے لیا۔کانگریس امیدوار قاضی نظام الدین نے پولیس مظالم کے شکار اور متاثرین سے ملاقات کی اوراسپتال میں ہی جذباتی ہوگئے۔انہوں نے کہا بی جے پی غنڈی گردی پر آمادہ ہوگئی ہے،بے قصور لوگوں پر لاٹھیاں برسائی گئی اور بی جے پی کے غنڈوں نے کھلے عام فائرنگ کی۔جسے پولیس ماننے کو تیار ہی نہیں ہے۔سہارنپور کے ممبر پارلیمنٹ قاضی عمران مسعود نے کہا کہ منگلور انتخابات میں جمہوریت کا کھلا قتل ہوا ہے۔ بی جے پی عوام کے ساتھ غلط کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس کا پارلیمنٹ میں منہ توڑ جواب دے گی اور مقامی لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہے گی۔انہوں نے پولیس کو کٹگھرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا اور فائرنگ کرنے والے اور لاٹھی ڈنڈے چلانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

Related posts

کپل دیو نے کیوں کہادل چاہ رہا ہے رشبھ پنت ٹھیک ہوجائے تو اسے تھپڑ ماروں

Hamari Duniya

“تعلیمی بیداری کانفرنس“ کی کامیابی کےلئے گاﺅں کے ذمہ داران کی مشاورتی میٹنگ

Hamari Duniya

بچوں کی اچھی نشو نما سے مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے :ایس امین الحسن

Hamari Duniya