9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانگریس نے کیجریوال کو بے نقاب کردیا، جب مسلم مسائل پر سانپ سونگھ جاتا ہے تو ووٹ کیوں مانگتے ہو

Imran Pratapgarhi

نئی دہلی (محمد خان ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کا ایک ہی ی ایجنڈا ہے۔ بی جے پی کھل کر نفرت کی سیاست کرتی ہے اور عام آدمی پارٹی چھپ کر۔ دونوں پارٹیوں کا دہلی کی ترقی اور اس کی صاف صفائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

یہ باتیں آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) عمران پرتاپ گڑھی نے آج ایم سی ڈی الیکشن کے سلسلے میں اردو میڈیا سے خصوصی ملاقات میں کہیں۔ اس موقع پر سینئر کانگریس رہنما م افضل اور دہلی کانگریس کے میڈیا انچارج انل بھاردواج اور عمران پرتاپ گڑھی کے میڈیا ایڈوائزر سید عدنان اشرف موجود تھے۔

رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ دہلی میں اقلیتوں خاص کر مسلمانوں نے عام آدمی پارٹی کو دامن بھر بھر کر ووٹ دیا  لیکن جب مسلمانوں کے مسائل کی بات آتی ہے تو کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے منہ میں دہی جم جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکز اور گجرات کی ریاستی حکومت نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کو صرف ووٹ  کے لئے رہا کردیا۔ جب اس سلسلے میں میڈیا نے گجرات میں منیش سسودیا سے سوال کیا تو وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارا مدعا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب مسلم مسائل تمہارے مدعے نہیں ہیں۔ تو تم مسلمانوں سے ووٹ کیوں مانگتے ہو۔

رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ جب دہلی میں فسادات ہوئے تھے تب کیجریوال کے منہ بند تھے، جب کورونا میں  تبلیغی جماعت کے مرکز کو بند کیا گیا تو کیجریوال خاموش تھے۔ انہوں نے دہلی فساد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیجریوال صرف اپنے وزراء اور ایم ایل اے کو لے فساد زدہ علاقوں میں چلے جاتے تو اتنی زیادہ تباہی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف کانگریس پارٹی  ہی فساد متاثرین کے ساتھ کھڑی تھی اور راہل گاندھی ہی واحد رہنما ہیں جو فساد متاثرین کے آنسوؤں کو پوچھنے کیلئے ان علاقوں کا دورہ کیا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے لوگوں سے ایم سی ڈی الیکشن میں کانگریس کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے جو پیغام جائے گا پورے ملک میں نفرت کو ختم کرے گا۔ اور راہل گاندھی آج بھارت جوڑو یاترا پر صرف نفرت کو ختم کرنے کیلئے اور لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارہ قائم کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے لوگ ایم سی ڈی میں کانگریس کو ووٹ دے کر بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ م افضل نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو ایک سکے کے دو پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تو کھل کر نفرت پھیلاتی ہے، لیکن عام آدمی پارٹی آستین کی سانپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بی جے پی سے زیادہ کمیونل اور خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہماچل میں واپسی کررہی ہے اور گجرات میں بھی کانگریس کے حق میں زبردست ماحول ہے۔انہوں نے سیکولر لوگوں، سیکولر تنظیموں اور سماجی کارکنوں سے کانگریس کے حق میں ماحول بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔ لوگوں کو ان سے ہوشیار رہنا چاہئے۔

انل بھاردواج نے کہا کہ15 سالوں سے بی جے پی نے دہلی میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ یہ پارٹی صرف نعرہ لگانے والی پارٹی ہے۔ ان کا نعرہ ہے سوچھ بھارت لیکن سب سے زیادہ گندگی یہی پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے 15 سالوں میں دہلی میں صرف کوڑے کے پہاڑ بنائے ہیں جو پوری دنیا میں ہمارے لیے رسوائی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کوئی کالونی، محلہ اور گلی ایسی نہیں ہے جو صاف ہو۔ اس لئے دہلی ایم سی ڈی میں کانگریس کو کامیاب بنائیں۔ ہم دہلی کو چمکتی ہوئی دہلی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ہی ملک میں نفرت کو ختم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیلا دکشت کی 15 سالہ دور حکومت میں ایک بھی فساد نہیں ہو اور خوب ترقیاتی کام ہوئے۔

Related posts

پرتاب گڑھ کے معروف عالم مولانا فاروق قاسمی کو دھار دار ہتھیار سے شہید کردیا گیا

جمعیۃعلماء ہند کے صدر و ناظم عمومی کا اظہار ملال اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ:

Hamari Duniya

مولانا محب اللہ ندوی کی شاندار فتح پر مبارکباد کا کا سلسلہ جاری

رامپور لوک سبھا سیٹ سے کامیاب مولانا محب اللہ ندوی جامع مسجد پارلیمنٹ کے امام وخطیب ہیں ۔:

Hamari Duniya

Al Falah High School Malad : الفلاح ہائی اسکول ملاڈ میں ’تعلیمی ہفتہ‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya