22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی کے دلتوں کو انصاف دلائے گی کانگریس، بنائے گی دلت ماڈل وارڈ

Delhi Congress

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمارنے آج ریاستی دفتر میں کانگریس ویژن کے سلسلے میں آج دلتوں کی ترقی کے ویژن کو پیشے کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی دہلی کے دلتوں کو سماجی انصاف، معاشی انصاف، مذہبی انصاف، سیاسی انصاف اور ثقافتی انصاف فراہم کرنے کے لیے’بڑھتے قدم نیائے کی اور‘،’ دلتوں سے مضبوط جوڑ‘۔کے نظریہ اور کام کرنے کے طریقے کے تحت دہلی کارپوریشن کو ہم ’دلتوں کے ساتھ انصاف والی دلی، شیلادکشت والی دلی‘، میری چمکتی دلی‘بنائیں گے۔
پریس کانفرنس میں ریاستی صدر چودھری انل کمار کے ساتھ سابق مرکزی وزیر کرشنا تیرتھ، ریاستی نائب صدر اور سابق ممبراسمبلی جے کشن، کمیونیکیشن محکمہ کے چیئرمین اور سابق ممبراسمبلی انل بھاردواج، سابق ممبراسمبلی ویر سنگھ دھینگا اور کمونیکیشن محکمہ کے وائس چیئرمین وکرم لوہیا موجود تھے۔

کانگریس پارٹی نے دلتوں کو پارٹی سے جوڑنے کا بنایا پلان
کانگریس پارٹی نے دلتوں کو پارٹی سے جوڑنے کا بنایا پلان

چودھری انیل کمار نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے 6 ماہ کے اندر کانگریس پارٹی میونسپل کارپوریشن دہلی کے تمام عارضی اور کنٹریکٹ پر صفائی ستھرائی کے ملازمین کو مستقل کرے گی، خالی آسامیوں کو پ±ر کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔ ہم کارپوریشن کو کنٹریکٹ نوکری سے پاک بنائیں گے جس کی ہر ملازم کی خواہش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دہلی بھر میں سروے کر کے کارپوریشن میں ہر دلت خاندان کو نوکری دے کر معاشی انصاف کے ساتھ ساتھ دلتوں کو سماجی انصاف کے اپنے وعدہ کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 15 سالوں کے دوران صفائی ستھرائی کے عارضی کارکنوں کو یقینی بنانے میں ناکام رہی اور 2022 کے انتخابی منشور میں انہیں ملازمت دینے کے لئے ایک لفظ کی کمی دہلی کے دلتوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی میونسپل کارپوریشن میں ملازمتیں پیدا کرکے دہلی کے دلتوں کی زندگیوں کو روشن کریں گے۔ وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔
انیل کمار نے کہا کہ کانگریس
چودھری انیل کمار نے کہا کہ دہلی میں دلتوں کو سماجی انصاف اور مذہبی انصاف فراہم کرنے کے لیے جب کانگریس کارپوریشن اقتدار میں آئی تو تغلق آباد کے سنتوں کو بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی ملی بھگت سے تباہ کر دیا گیا۔ دلت سماج کی مذہبی اور ثقافتی ورثہ گرو شری رویداس جی کے مندر کی بڑے پیمانے پر تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول کاسٹ سب پلان (ایس سی ایس پی) فنڈ دلت آبادی کے تناسب کے مطابق دہلی میونسپل کارپوریشن میں دلتوں کو مکمل حقوق فراہم کرکے دہلی کو ناانصافی سے پاک بنائے گا۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 14500 کروڑ کے بجٹ میں سے 16.75 فیصد یعنی 2500 کروڑ دلتوں کی بہتری کے لیے خرچ کیے جانے تھے، جسے بی جے پی نے خرچ نہیں کیا۔ کانگریس حکومت اگلے کارپوریشن بجٹ میں کانگریس کارپوریشن میں دلتوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کا میئر ہوگا! ہم دہلی کو “دلتوں کے ساتھ انصاف کے ساتھ دہلی، میری چمکتی ہوئی دہلی” بنائیں گے۔

Related posts

سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0کا مقصدشہر کو کچرے اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانا ہے:وزیراعظم

Hamari Duniya

جمعہ سے دہلی میں شروع ہورہا ہے انڈیا۔ آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹسٹ،چتیشور پجارا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پرجوش

Hamari Duniya

کیا اس بار اسد الدین اویسی کا قلعہ ہوگا منہدم، محمد اظہر الدین اور عمران پرتاپ گڑھی نے بنایا خاص پلان

Hamari Duniya