October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

وزیراعظم کاعہدہ چھوڑنے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی دیا استعفیٰ، کیا اب سیاست بھی چھوڑیں گے؟

Boris Jonson

لندن،10جون(ایچ ڈی نیوز)۔
سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ان پرکورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ میں پارٹی کرنے کا الزام تھا جس کی وجہ سے انہیں وزیراعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا اب اس کا فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔
مارچ میں پارلیمنٹ کو دیے شواہد میں بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورس جانسن نے استعفے کا فیصلہ پارٹی گیٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا، یہ رپورٹ پرویلجز کمیٹی نے تیار کی۔بورس جانسن نے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ثابت نہیں کرسکی کہ میں نے جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا۔سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کمیٹی کو کنگرو کورٹ سے بھی تشبیہ دی اور الزام لگایا کہ انہیں سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔بورس جانسن نے اپنی ہی کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک پر بھی تنقید کی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت وہ پارلیمنٹ چھوڑ رہے ہیں اور انہیں اس پر افسوس ہے۔

Related posts

 عتیق -اشرف قتل کیس پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت سےپوچھ لیا ایسا سوال جس سے یوگی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول جائیں گے

Hamari Duniya

رنگارنگ تقریب کے ساتھ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا شاندارآغاز

Hamari Duniya

ملک میں بھائی چارہ قائم کرنے کےلئے سرو سماج وکاس مہاسنگھ کا قیام

Hamari Duniya