23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
بزنس

موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لیےجیو لایا شاندار پلان

Jio Sawan Plan

نئی دہلی، 10 جون (ایچ ڈی نیوز)۔

ریلائنس  جیونے موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لیے ‘ جیو ساون  پرو‘ سبسکرپشن کے ساتھ بنڈل پری پیڈ پلان لانچ کیے ہیں۔  جیو  کے نئے منصوبے موبائل کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ صارفین کی میوزک سبسکرپشن کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ ’ جیو  ساون پرو‘ کی رکنیت کے ساتھ، صارف کو ان لمیٹڈ جیو  ٹیونس، ان لمیٹڈ د ڈاؤن لوڈز اور اعلیٰ معیار کی آڈیو ملے گی اور وہ بھی بغیر کسی اشتہار کے۔ بتا دیں کہ  جیو ساون  کی سبسکرپشن 99 روپے ماہانہ میں دستیاب ہے۔
یہ نئے ’  جیو  ساون پرو‘  سبسکرپشن پلان 269 روپے سے شروع ہوتے ہیں جن کی میعاد 28 دن سے 84 دن تک ہوتی ہے۔ یومیہ 1.5 جی بی ڈیٹا اور 28 دن کی میعاد والا پلان 269 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ 56 دن کی میعاد کے ساتھ وہی پلان صارف کو 529 روپے کا ہوگا۔ اگر صارف اسی پلان میں 84 دن کی میعاد چاہتا ہے تو اسے 739 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
2جی بی  ڈیٹا کے ساتھ ’  جیو  ساون پرو‘  سبسکرپشن پلان 56 اور 84 دنوں کی میعاد کے ساتھ آتا ہے۔ کسٹمر کو 56 دن کی میعاد کے ساتھ 589 روپے اور 84 دن والے پلان کے لیے 789 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
نئے اور پرانے دونوں پری پیڈ صارفین’  جیو  ساون پرو‘  سبسکرپشن پلان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک فعال ریچارج پلان والے صارفین  جیو۔ ساون پر سوئچ کر سکیں گے۔ پلان ریچارج کے بعد، صارفین کو جیو ساون  ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے سائن ان کرنا ہوگا۔ صارفین ایپ کی ترتیبات میں اپنی پسندیدہ موسیقی کی زبان آسانی سے سیٹ کر سکتے ہیں اور اپنی سبسکرپشن کی تفصیلات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
 جیو  ساون پرو‘سبسکرپشن کو چالو کرنے اور استعمال کرنے کا طریقہ
۔ 1مائی  جیو، جیوڈاٹ کام ، ٹی پی  اے  یا  جیو سٹور    سے     جیو۔ ساون  بنڈل  پلان  ریچارج کریں۔
۔2 جیو  ساون  ایپ  کو اسی جیو موبائل نمبر سے ڈاون  لوڈ اور سائن   اِن  کریں جس پر  جیو  ساون پرو  بنڈلڈ   ریچارج  کیا گیاہے۔
۔3 جیو  ساون پرو‘  کا لطف  لیں  کیونکہ سبسکریپشن  اپنے آپ  ایکٹیو ہوجاتا ہے۔

Related posts

کیش ٹرانسفر اسکیم کا نفاذ ایک لاجسٹک معجزہ ہے،آئی ایم ایف نے دوسرے ممالک سے بھی کردیا بڑا مطالبہ

Hamari Duniya

ریلائنس اوراین ویڈیا کے درمیان مصنوعی ذہانت کیلئے معاہدہ، ریلائنس اور  این ویڈیا بھارت میں اے آٓئی انفراسٹرکچر بنانے کے لیے کام کریں گے

Hamari Duniya

اور بڑھیں گی اڈانی گروپ کو مشکلیں، آربی آئی نے بھی شکنجہ کس دیا

Hamari Duniya