33.1 C
Delhi
June 22, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قطر کھیل

رنگارنگ تقریب کے ساتھ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا شاندارآغاز

FIFA World Cup

دوحہ،20نومبر(ہ س)۔
رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔دنیا بھر کے ممالک سے نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہندوستان سے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچے جہاں انہوں نے ہندوستان کی نمائندگی کی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ یو اے ای کے نائب صدر، دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بھی دوحہ آمد ہوئی، شیخ راشد المکتوم فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

Qatar- FIFA World Cup
دوحہ میں فیفا عالمی کپ 2022 کاآغاز

افتتاحی تقریب میں سعودی، اماراتی، ترکیہ اور مصری رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی، ترکیہ کے صدر اردوان بھی اہلیہ کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شریک تھے، جبکہ مصری صدر عبدالفتح السیسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے قطر آئے۔

FIFA World Cup 2022
ٖفیفا عالمی کپ 2022 کا آغاز

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شائقین کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب میں روایتی عربی نغموں پر رقص بھی کیا گیا۔شیخ تمیم بن حمدالثانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ورلڈکپ ایونٹ نے آج تمام قومیتوں، عقیدوں کو ایک جگہ جمع کردیا۔امیر قطر نے کہا کہ قطر اور عرب دنیا کی طرف سے ورلڈکپ 2022 میں سب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے مشہور میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جونگ کوک نے پرفارم کر کے سماں باندھ دیا جبکہ دیگر مختلف فنکاروں کی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین محظوظ ہوئے۔فرانس کے 1998 ورلڈکپ ونر ٹیم کے رکن مارسے ڈیسیلے نے فیفا ٹرافی کی رونمائی کی۔ افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک ویڈیو میں سمندر کے اندر، وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، جبکہ تقریب کے آغاز پر ا±ونٹ کے ساتھ فنکاروں نے رقص کیا۔ہالی ووڈ کے مشہور اداکار مورگن فری مین کی انٹری ہوئی جنہوں نے عربی لباس میں ملبوس شخص سے ورلڈکپ کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی، جس کے بعد سیکڑوں فنکاروں نے تلواروں کے ساتھ رقص کیا اور ڈرم بجائے۔ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی، پھر ورلڈکپ فٹبال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گائیک جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈکپ کے آفیشل گانے، ڈریمرز پر پرفارم کیا۔جس کے بعد ورلڈکپ فٹ بال کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا اور پھر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور یوں مختصر مگر پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Related posts

مظفر نگر اسکول سانحہ پر سخت دفعات کے تحت کارروائی کی جائے : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

  جامعہ پہنچا بی بی سی دستاویزی فلم تنازعہ،چار طالب علم حراست میں

Hamari Duniya

ہماری پارٹی جمہوریت کی بنیاد پر بھارتی قانون کے مطابق کام کریگی، ذات پات کا فرق رکھنے والے دور رہیں :عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Hamari Duniya