33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

عالمی چمپئن شپ فائنل:فالوآن سے تو بچ گیا بھارت، لیکن کیا۔۔۔؟

Indian Plyer

لندن، 9 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
کنگسٹن اوول میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے تیسرے دن لنچ کے بعد ہندوستان اپنی پہلی اننگ میں 296 رن پر ڈھیر ہو گیا۔اجنکیا رہانے اور شاردل ٹھاکر کی ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت بھارت فالوآن کھیلنے سے تو بچ گیا ۔لیکن کیا شکست سے بھی بچ پائے گا یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ کیونکہ آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں123رن چار وکٹ کے نقصان پر بنا لئے ہیں اور 296رنوں کی برتری حاصل کرلیا ہے۔جبکہ ابھی بھی اس کے6وکٹ گرنا باقی ہیں۔اس طرح بھارت کی مشکلیں بڑھی ہوئی ہیں اور اس پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔قبل ازیں ہندوستان کی جانب سے پہلی اننگ میں اجنکیا رہانے سب سے زیادہ رن (89) بنائے جبکہ شاردل ٹھاکر (51) نے عمدہ نصف سنچری اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے بھی اہم 48 رن بنائے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 469 رن بنائے تھے۔
ہندوستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کی خراب شروعات کی کیونکہ کپتان روہت شرما (15)، شبھمن گل (13)، چیتشور پجارا (14) اور وراٹ کوہلی (14) صرف 71 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جڈیجہ اور رہانے پانچویں وکٹ کے لیے 71 رنوں کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو میچ میں واپس لائے۔ 142 کے مجموعی اسکور پر نیتھن لیون نے جڈیجا کو آوٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ جڈیجہ نے 48 رن بنائے۔جڈیجہ کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے شریکر بھرت بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 5 رن بنانے کے بعد بولانڈ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ یہاں سے، شاردل ٹھاکر اور اجنکیا رہانے نے ساتویں وکٹ کے لیے 109 رنوں کی شراکت داری کی اور ہندوستان کے اسکور کو 250 سے آگے لے گئے۔ پیٹ کمنز نے 261 کے مجموعی اسکور پر رہانے کو آوٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ رہانے نے 89 رن بنائے۔ رہانے کے آوٹ ہونے کے بعد امیش یادو (05) کو کمنز نے بولڈ کر کے ہندوستان کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ شاردل ٹھاکر کو بھی کیمرون گرین نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آوٹ کیا۔ شاردل نے 51 رن بنائے۔ اسٹارک نے 296 کے مجموعی اسکور پر محمد سمیع (13) کو آوٹ کر کے ہندوستانی اننگ کا خاتمہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے 3، اسکاٹ بولینڈ، کیمرون گرین اور مچل اسٹارک نے 2-2 اور نیتھن لیون نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 469 رن بنائے تھے۔ ہیڈ نے 163 رنوں کی عمدہ سنچری اسکور کی جبکہ اسمتھ نے 121 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سراج کے علاوہ شاردول ٹھاکر اور محمد سمیع نے 2-2 اور رویندر جڈیجہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

عازمین حج کیلئے خوشخبری، حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

Hamari Duniya

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ، پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

Hamari Duniya

سابق ویسٹ انڈیز کے کپتان نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، ملے گی اب نئی ذمہ داری

Hamari Duniya