29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

انگلینڈ نے سری لنکا کو دی شکست، آسٹریلیاٹی-20عالمی کپ سے باہر

England Win

سڈنی: انگلینڈ نے ٹی 20 عالمی کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میںسری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔انگلینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہی اب دفاعی چمپئن آسٹریلیا ٹی-20عالمی کپ سے باہر ہوگیا ہے۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلس نے47 رن اور بین اسٹوکس نے ناٹ آو¿ٹ 42رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ جوس بٹلر نے بھی28رن بنائے۔
سری لنکا کی طرف سے لاہیرو کمارا، وانیندو ہسارانگا اور دھننجیا ڈی سلوا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے پاتھم نیسانکا کی شاندار نصف سنچری67رنوں کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ بی راجا پکسا 22اور کوسل مینڈس نے18رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز دہائی کے ہندسہ میں نہیںپہنچ سکا۔میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔یوں اب گروپ ون سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں جن میں انگلینڈ کے علاوہ دوسری ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔جبکہ گروپ بی کی دونوں ٹیموں کا فائنل ہونا ابھی باقی ہے۔

Related posts

Jamiat Ulamae Hind Delegation جمعیۃ علمائ ہند کے وفد کو یوپی پولس نے حراست میں لے لیا، یہ ہے بڑی وجہ

Hamari Duniya

آئی سی سی ٹی۔20 کی رینکنگ میں سوریہ کمار یادو کا جلوہ برقرار

Hamari Duniya

پدم شری ویریندر پربھاکر کی 8ویں برسی پرمشہور شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا

Hamari Duniya