27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

عمرہ ادا کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچےشاہ رخ خان

Shahrukh Khan

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلموں کو لے کر بحث میں ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم ‘ڈینکی’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اداکار نے خود اس کی اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔ اس کے بعد کنگ خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ اس دوران شاہ رخ خان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ویڈیوز میں شاہ رخ خان کو سیکیورٹی میں گھرا ہو دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے احرام بھی باندھ رکھا ہے۔
اور ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔ شاہ رخ کے تمام مداح دعاگو ہیں کہ شاہ رخ کی دعائیں قبول ہوں۔
کام کے محاذ پر، شاہ رخ خان جلد ہی ڈینکی کے علاوہ سدھارتھ آنند کی ‘پٹھان’ اور ایٹلی کی فلم ‘جوان’ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ-سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گے۔

Related posts

جمعیۃ علماء ہند کا رام لیلا میدان سے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خلاف اعلان جنگ

Hamari Duniya

ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میںکیوں روتی رہیں سابق امریکی صدر کی اہلیہ

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے منوج تیواری ’مردول‘ کی حمایت میں عوامی رابطہ کیا

Hamari Duniya