دارالحکومت دہلی اوراین سی آر،بہار،مہاراشٹر،راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت دیگر صوبوں میں گرم لہروں سے جینا محال ہوگیا ،دہلی،بہار،پنجاب،راجستھان اور ہریانہ میں بارش ہونے کی اطلاع،کیرالا میں درجہِ حرارت 21 ڈگریی ہونے پر راحت کی سانس ملی ہے
نئی دہلی:3جون(ہماری دنیا ڈیسک/عظمت اللّٰہ خان)محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں گرمی کی شدت اور لو کے تھپیڑوں نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ خاص شہریوں کا بھی جینا محال کردیا ہے۔ ملک کی کئ ریاستوں میں آفس اور گھروں میں لگے ایسی جل کر خاکستر ہوگیے ،جب کہ گاڑیوں کے اے سی 18سیسلسیس ڈگری پر بھی کام نہیں کر رہے ہیں ۔تازہ اطلاعات کے مطابق موسم کی تازہ محکمہ موسمیات نے دہلی میں تین دن تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، یہ راحت کی بات ہے کہ مانسون کے بادل راکٹ کی طرح آگے بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے کیرالہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ اس بار مانسون بھی عام وقت سے کچھ پہلے ہندوستان میں داخل ہوا ہے جو اب شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے۔پنجا ،ہریانہ ،دہلی اور راجستھان سے بھی بارش کی اطلاع ملی ہے۔واضح رہے کہ ا بھی حال ہی میں راجستھان کے پھلودی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا تھا، وہیں دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں بھی یہ تقریباً 49 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ یوپی کے بیشتر اضلاع میں لوگ گرمی اور لو کی شدت سے پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گرمی کے تھپیڑوں سے ستائے لوگ مانسون آنے کے منتظر بارش کے منتظر ہیں۔ اس بار مانسون کیرالہ میں مقررہ وقت سے ایک دن پہلے 30 مئی کو پہنچا ہے۔جہاں پر گزشتہ دن 21سیسلسیس ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا ۔جس سے لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں۔دیگر ریاستوں میں بھی محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون جلد پہنچ سکتا ہے۔دہلی این سی آر میں مانسون کی ممکنہ تاریخ 4اور7جون ہوسکتی ہے اور اسی روز شام کو ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔دہلی میں پچھلے کچھ دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ تاہم اتوار کو اس میں کمی آئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کو محکمہ موسمیات صفدر جنگ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے یہ اطلاع دی۔ دہلی کے مختلف موسمی مراکز میں نجف گڑھ کا درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نریلا میں 41.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جنوبی دہلی کے آیا نگر میں 43.4 ڈگری، رج میں 43.7 ڈگری اور پالم میں 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو راج دہلی میں ابر آلود آسمان، الگ تھلگ مقامات پر گرم ہوائیں چلنے، دھول کے طوفان اور ہلکی گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔وہیں دہلی این سی آر اور یوپی کے مختلف علاقوں میں مانسون کی آمد دیگر ریاستوں کی طرح یوپی میں بھی لوگ مانسون کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس وقت کئی اضلاع میں شدید گرمی ہے تاہم بارش نے کچھ علاقوں میں گرمی کو کم کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یوپی کے مختلف علاقوں میں آج سے 5 جون تک بارش اور غیر متوقع طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مانسون کی بات کریں تو یہ یوپی میں وارانسی یا گورکھپور کی طرف 18-20 جون کے قریب دستک دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت لکھنؤ میں مانسون کی آمد 23-25 جون کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔مہاراشٹر کے محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر میں مانسون کی بارش کافی زوردار ہوتی رہی ہے۔ ممبئی والے سال بھر مانسون سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ چلو انتظار کریں. عام طور پر 10 جون کو مہاراشٹر میں بارش شروع ہو جاتی ہے مگر اب کی بار مانسون دیر سے پہنچنے کا امکان ہے ۔پروفیسر وزارت خان کا کہنا ہے 38برس میں ممبئی میں ایسی شدت کی گرمی کبھی محسوس نہیں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ کلاسیز ان لائن ہو رہی ہیں مگر پروفیسر اور ٹیچرز حضرات کو تو یونیورسٹی اور کالج آنا ہی پڑتا ہے ۔مہاراشٹر میں عام طور پر، مانسون 10 جون کو مہاراشٹر میں داخل ہوتا ہے۔ اس بار بھی وقت پر مہاراشٹر نہیں پہنچ رہا ہے۔ مانسون کے 15 جون کو کچھ علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔ مہار کی راجدھانی ممبئی کی بات کریں تو جنوب مغربی مانسون کے یہاں 10 یا 11 جون کو پہنچنے کی آمید جتائ جا رہی ہے۔ سی ایم ایکناتھ شندے نے ریاست کے میونسپل اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں تشکیل دیں، جو مانسون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ یا سیلاب جیسی صورتحال میں پہلے جواب دہندگان کے طور پر کام کریں گی۔ادھر بہارمیں بھی اس بار شدید گرمی پڑی ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہریاست میں مقررہ وقت پر ہی مانسون داخل ہو سکتا ہے۔ بہار میںم انسون کی آمد بھی 15 جون کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔گجرات میں 20 جون کو اور کچھ علاقوں میں مانسون 25 جون کو آنے کا امکان ہے۔وہیں 15 جون کو چھتیس گڑھ میں مانسون پہنچ رہا ہے۔اس کے علاوہ راجستھان میں سب سے تاخیر یعنی30 جون کو مانسون پہنچ سکتا ہے ،جبکہ کچھ علاقوں میں یہ 5 جولائی کو بھی پہنچ سکتا ہے۔جمو اینڈ کشمیر کے محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 25 جون کو مانسون کے دستک دینے کی پیشینگوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی 15 جون کو بارش کی جھما جھم ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔فی الحال ملک کی ریاست راجستھان کو چھوڑ کر دیگر صوبوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم میں نمی اورہوا کی تیز رفتاری کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔
مرتیونجے موہاپاترا (آئی ایم ڈی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آف میٹرولوجی )