14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
کھیل

جنوبی افریقی ٹیم کالی آندھی کا مقابلہ نہیں کرسکی، میچ کے ساتھ سیریز بھی گنوا بیٹھی

West Indies

جوہانس برگ ، 29مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ کا شاندار طریقہ سے خاتمہ کیا ہے اور ٹی۔20سیریز اپنے نام کر لی۔ 28 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ یہ ویسٹ انڈیز کے کل وقتی کپتان کے طور پر روومین پاویل کی پہلی سیریز تھی اور انہوں نے جیت کے ساتھ اسے خاص بنا دیاہے۔ سیریز جیتنے کے بعد وہ بہت خوش نظر آئے اور بتایا کہ انہوں نے فیصلہ کن میچ فائنل کے طور پر کھیلا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رن بنائے۔ نکولس پورن نے 19 گیندوں پر 41 رن کی دھماکہ خیز اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ روماریو شیفرڈ نے لوور آرڈر میں 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 44 رن کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 213 رن ہی بنا سکی۔ ریزا ہینڈرکس نے 83 رنوں کی شاندار اننگ ضرور کھیلی لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ کپتان ایڈن مارکرم 18 گیندوں پر 35 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاویل نے کہا کہ بطور کپتان وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم کے کھلاڑی بلا خوف اپنا فطری کھیل کھیلیں۔ انہوں نے کہا”گذشتہ میچ کے بعد کھلاڑی مایوس تھے۔ شیفرڈ اور الزاری نے جس طرح سے بلے بازی کی، وہ خوشگوار تھا۔ الزاری نے ہمیں وکٹیں بھی دلائیں۔ ایک نئے بین الاقوامی کپتان کے طور پر، میں چاہتا ہوں کہ وہ بے خوف ہوں اور فطری کھیل کھیلیں۔ لیکن انہیں اسمارٹ ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم جانتے تھے کہ 250 رن ایک بہت ہی نایاب میچ ہے۔ ہم نے اسے فائنل کے طور پر لیا۔ ہم جانتے تھے کہ ابتدائی وکٹیں انہیں دباو¿ میں ڈالیں گی۔ کنگ اور میئرز پوری سیریز میں ہمیں اچھی شروعات دے رہے ہیں۔ آج ہماری بلے بازی بہت لمبی تھی۔ ہمارے پاس معیاری گیند باز بھی ہیں۔ جنوبی افریقی گیندباز کے لیے اچھی جگہ ہے۔ میں جانتا تھا کہ الزاری یہاں وکٹیں لینا چاہیں گے۔

Related posts

نیدر لینڈ کو ہراکر یورو کپ کے فائنل میں پہنچا انگلینڈ

Hamari Duniya

فیفا عالمی کا سب سے بڑا اپ سیٹ: سعودی عرب نے خطاب کی دعویدار ارجنٹینا کو شکست دی

Hamari Duniya

آیر لینڈ بمقابلہ پاک تیسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے سیریز 2-1 سے جیت لی:

آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، شاہین آفریدی نے تہلکہ مچا دیا، بابر اور رضوان نے دل جیت لیے۔:

Hamari Duniya