October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

Doctors Protest: مغربی بنگال میں خاتون کے بربریت اور قتل کے خلاف میراں پور میں ڈاکٹروں کا احتجاج

Doctors Protest:

Doctors Protest:

مظفرنگر، 19 اگست: عزیز الرحمن خاں /ایچ ڈی نیوز : کولکتہ، مغربی بنگال میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والی بربریت اور قتل کے خلاف پورے ملک کے ڈاکٹرز کے ذریعے ہو رہے احتجاج کے پیش نظر آج مظفرنگر کے میرانپور میں ڈاکٹرز اینڈ پاتھ لیب ایسوسی ایشن کے میڈیکل اسٹور آپریٹرز نے ایک جلوس نکالا اور قاتلوں کے خلاف سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے میرانپور تھانہ صدرکو ایک میمورنڈم پیش کیا یہ اطلاع ڈاکٹر ظاہر قمر نے دیتے ہوئے بتایا کہتمام ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹور آپریٹرز پنجاب نیشنل بینک کے قریب واقع لائف کیئر ہسپتال میں جمع ہوئے۔ انہوں نے ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔اور پھر ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا-

Doctors Protest:

یہ بھی پڑھیں:

Muzaffarnagar Independence Day- مظفرنگر کے انعام العلوم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ۔

ہندوستانی خواتین کے لیے مناسب تحفظ، قاتلوں کو سزائے موت، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ وغیرہ۔ یہ خاموش جلوس تھانوروالی مسجد، چوک بازار، سرائے گیٹ، جامع مسجد سے ہوتا ہوا تھانے پہنچا جہاں تھانہ انچارج کو میمورنڈم دے کر جلوس اختتام پذیر ہوا۔ ڈاکٹر اشوک، ڈاکٹر سرتاج بیگ، ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر پروین شرما، ڈاکٹر شاہنواز، ڈاکٹر آلوک، ڈاکٹر منوج، ڈاکٹر شارق، ڈاکٹر فرمان، ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر صلاح الدین، ڈاکٹر۔ جلوس میں ذاکر، عابد رضوی، ارجن کشیپ، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر راجویر، ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر اسلام، گولڈی، نیرج کمار، ڈاکٹر اکرام، ڈاکٹر شبنم، ڈاکٹر عظیم، ڈاکٹر سونو۔ ، وجے کمار، ڈاکٹر عالم، ڈاکٹر نوشاد، ڈاکٹر پردومن شرما، جمیل ملک چیئرمین، نوین سینی سابق چیئرمین، ارون شرما، ڈبو گوئل، سونو میواتی، افضل سیفی، کاشف شیخ، عمران خان وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں بھوپیندر سنگھ ہڈا:سدیش کٹاریہ

Hamari Duniya

تاریخ کے گڑے مردے اکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے: صدر جمعیۃ علماء ہند

Hamari Duniya

سپریم کورٹ نے سورو گنگولی اور جے شاہ کو دی راحت، عہدے پر رہیں گے برقرار

Hamari Duniya