31.8 C
Delhi
June 16, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

Muzaffarnagar Independence Day- مظفرنگر کے انعام العلوم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ۔

ادارہ کے طلباء نے ،آزادی کے ترانے اور ثقافتی پروگرام پیش کیے،مظفر نگر اور آس پاس کے علماء،سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔:

مظفر نگرکے قدوائی نگر کے دینی ادارہ مدرسہ انعام العلوم میں جوش و خروش کے ساتھ(Muzaffarnagar Independence Day) جشن آزادی منایا گیا۔

Muzaffarnagar Independence Day

مظفرنگر: محمدحارث خان (ایچ ڈی نیوز) یوم آزادی یعنی 15 اگست کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ قدوائی نگر مظفر نگر کے دینی ادارہ مدرسہ انعام العلوم میں جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی منایا گیا، جس میں مدرسے کے طلباء واساتذہ اور باہر سے ائے ہوئے مہمان اور علاقہ کے علماء کرام وائمہ عظام نے شرکت کی اور بہت سے علماء کرام نے مجاہدین ازادی اور ملک کی
(Muzaffarnagar Independence Day) تاریخ پر روشنی ڈالی، بالخصوص حضرت مولانا مفتی ظہیر احمد صاحب قاسمی مظفرنگر نے تاریخ ازادی کے کئی مراحل پر از اول تا اخر تفصیل کے ساتھ بیان کیا ۔نظامت مدرسہ ھذا کے مہتمم مولانا محمد گلزار قاسمی نے کی طلبہ میں سے محمد ابوبکر، عمیر محمد اویس، محمد فیضان اور محمد عبداللہ سمیت کئی طلباء (بچوں )نے آزادی کے تعلق سے اپنی تقریریں اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔

Muzaffarnagar Independence Day

قاری نسیم صاحب اور حافظ انعام نے بارگاہ نبوی میں نظرانہ عقیدت پیش کیا اور قاری انصار صاحب امام مسجد ابراہیم مکی نگر مظفر نگر کی دعا پر جشن کےتقریری پروگرام کا اختتام ہوا اور مولانا محمد ارشد صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ انعام العلوم مظفر نگر نے ضیافت کے فرائض انجام دیے
اس کے بعد پرچم کشائی کا عمل ہوا جس میں حضرت مولانا مفتی ظہیر احمد صاحب، مولانا محمد گلزار صاحب ،مولانا محمد ارشد صاحب، مولانا محمد وکیل صاحب ،مولانا محمد صاحب ،قاری انصار صاحب ، حافظ محمد عامر، مولانا محمد عالم، قاری محمد عباس، حافظ محمد انعام، قاری محمد نسیم، بھائی محمد شاکر قصار، محمد محمد اصف ملک، محمد عارف ملک، حافظ محمد مہتاب اور سہج الدین سمیت
محلے نیز علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت فرما کر پرچم کشائی کی اور تقریب کو رونق بخشی۔اختتام پر پروگرام میں شرکاء کو 78 وہیں آزادی کی (Muzaffarnagar Independence Day)خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

Related posts

اپوزیشن ارکان کی مسلسل غیر اخلاقی معطلی جمہوری اقدار کا قتل ہے: عامر رشادی

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نٹ بستی میں پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو سرکاری قرار دے،مرادآباد کمشنر آنجنیےکمار سنگھ کے ذریعے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو میمورنڈم بھیجا گیا

Hamari Duniya