28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ایران کلچر ہاوس کی جانب سے’ اسلام و ہندوازم بین الادیان مذاکرات‘ کا انعقاد

Dialogue between Islam and Hinduism

نئی دہلی،(ایچ ڈی نیوز)۔
ایران کلچر ہاوس نئی دہلی ،علی گڑھ انٹر فیتھ سنٹر اور راما کرشنا مشن، دہلی کے باہمی تعاون سے ’اسلام و ہندو ازم مذاکرات – امن و ارتقا میں بقائے باہمی کا رول‘ کے عنوان سے بتاریخ 10 دسمبر 2022 بوقت 10 بجے دن یک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں ہند وایران کے ماہرین ادیان: اسلام و ہندو ازم کے ان مشترکہ روحانی پہلووں پر روشنی ڈالیں گے جس سے عالمی معاشرہ کو بقائے باہمی کے ان رموز سے آشنا کرایا جا سکے جو سماجی امن و ارتقا پر مبنی ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر نور میکرو فلم سینٹر کے ذریعے مقدس ہندو کتب کے قدیم فارسی نسخوں کی رونمائی بھی عمل میں آئیگی۔ادیان کے افہام و تفہیم میں یقین رکھنے والوں سے شرکت کی گزارش ہے۔

Related posts

ڈاکٹر این ظہیر احمدنے سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ کیجریوال نے گجراتیوں کو سمجھایا کیسے بنے گا ہندوستان دنیا کا نمبر ون ملک

Hamari Duniya

جب ‘ترقی’ ایک عوامی تحریک بن گئی : راشٹریہ ایکتا دِوس کا جذبہ

Hamari Duniya