14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

اوکھلا کے مسلمان کانگریس کے ساتھ، اریبہ اور نازیہ نے شاندار جیت درج کی

Congress Win

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

  ایم سی ڈی انتخابات کے زیادہ تر سیٹوں پر نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔ جہاں پوری دہلی میں کچرے کی صفائی کیلئے لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں جھاڑو اٹھایا وہیں مسلم اکثریتی ابوالفضل اور ذاکر نگر سیٹ پر لوگ کانگریس کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ ابوالفضل 188(شاہین باغ)  سے  کانگریس امیدوار اریبہ خان اور ذاکر نگر وارڈ سے نازیہ دانش نے  شاندار جیت درج کی۔  اربیہ خان نے عام آدمی پارٹی کے کونسلر واجد خان کو  تقریباً 1300 ووٹوں سے شکست دی۔

ابوالفضل سیٹ پر اربیہ خان کو 16554 ووٹ ملے جبکہ واجد خان کو 15075 لوگوں نے ووٹ دیا۔ وہیں مجلس اتحاد المسلمین نے بھی  5179 ووٹ حاصل کرکے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی  کے آشو خان کو محض 988 ووٹ ملے۔

وہیں ذاکر نگر وارڈ کی بات کریں تو نازیہ دانش کو 16878 ووٹ ، جبکہ سلمیٰ عارض خان کو 16405 ووٹ ملے ہیں مجلس اتحاد المسلمین کو 6555 ووٹ ملے ہیں۔

جیت کے بعد اریبہ خان نے ابوالفضل کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جیت کو عوام کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا کام علاقہ کی گندگی کا صاف کرنا ہے۔ انہوں نے آگے کسی بھی طرح کا چیلنج ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے والوں کے لئے کوئی چیلنج نہیں ہوتا۔ چیلنج ان کے لئے ہوتا ہے جو کام نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے اپنے والد کے جیل میں ہونے کے سوال پر کہا کہ آج ان کی بہت کمی محسوس ہورہی ہے۔

Related posts

کھانے کے میز پر مودی اور جن پنگ کی ملاقات

Hamari Duniya

الاھلی المعمدانی اسپتال میں معصوموں کو مارنے کے بعد اسرائیل نے القدس اسپتال کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

Hamari Duniya

اے ایم یوسپریم باڈی یونیورسٹی کورٹ نے وائس چانسلر کیلئے 03 ناموں پر لگائی مہر

Hamari Duniya