October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی فساد : بے قصور پانچ مسلم نوجوان باعزت بری

Delhi riot

جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی قانونی ٹیم کی جدو جہد رنگ لائی

نئی دہلی،22اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کی قانونی جدو جہد کی وجہ سے آج دہلی فساد میں ماخوذ پانچ مسلم نوجوان باعزت بری ہوئے ۔ امیتابھ راوت ایڈیشنل سیشن جج -03 (شاہدرہ)، کرکرڈوما کورٹ، دہلی نے ایف آئی آر نمبر 153/2020 PS – جعفرآبادکے مقدمے کی سماعت کی ۔ ملزمین پر متعدد مقدمات عائد تھے ، بالخصوص گھونڈا کے رہنے والے ونود کمار نامی ایک شخص کے قتل کا بھی مقدمہ عائد کیا گیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمین نوید خاں، جاوید خاں، چاند بابو، علیم سیفی اور صابر علی کو اس سے متعلق تمام مقدمات سے بری کردیا ۔جمعیة علماءہند کی طرف سے ان کے مقدمات کی پیروی ایڈوکیٹ اختر شمیم ، ایڈوکیٹ عبدالغفار خاں ، ایڈوکیٹ محمد نوراللہ کررہے تھے ، ان مقدمات کی نگرانی ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی کررہے ہیں۔واضح ہو کہ جمعیة علماءہند دہلی فساد سے متعلق ڈھائی سو سے زائد زیر بحث مقدمات لڑرہی ہے ۔ صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی نے تین سال قبل فساد کے فوری بعد حبس بے جا کے شکار ہوئے افراد کے مقدمات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے لیے باضابطہ ایک لیگل ٹیم تشکیل دی تھی ۔ جمعیة علماءہند کی کوشش سے اب تک پچاس سے زائد افراد باعزت بری ہو چکے ہیں ۔

Related posts

بھارت کی شاندار خارجہ پالیسی کے سبب دنیا میں دکھا ہولی کا دم اورموصول ہوئے پیغامات 

Hamari Duniya

جیو نے دہلی کے بعد این سی آر میں5 جی سروس شروع کی

Hamari Duniya

بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی اور اُن کا استقبال کرنا باعث شرم :عبدالمنان سیٹھ

Hamari Duniya