نئی دہلی، )ایچ ڈی نیوز)۔
ریلائنسجیو دہلی، گروگرام، نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد اور دہلی۔این سی آر خطے میں ٹرو-5جی خدمات پیش کرنے والا واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ جیو تیزی سے ٹرو-5جی نیٹ ورک کا آغاز کر رہا ہے۔ دہلی کے علاوہ ریلائنس جیو نے ممبئی، کولکتہ، وارانسی، چنئی، حیدرآباد، بنگلور اور ناتھدوارا میں اپنی سروس شروع کی ہے۔ دہلی-این سی آر اس فہرست میں سب سے نیا ہے۔
کمپنی کی ریلیز کے مطابق، اس کا نیٹ ورک سگنل دہلی۔این سی آر کے تمام اہم علاقوں میں دستیاب ہوگا۔ جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک زیادہ تر رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، سرکاری عمارتوں، مالز، بڑے بازاروں، ٹیک پارکس اور میٹرو اسٹیشنوں میں دستیاب ہوگا۔
دہلی میں جیو کے لاکھوں صارفین پہلے ہی جیو ٹرو 5 جی سروس استعمال کر رہے ہیں۔ این سی آر خطے میں 5جی سروس کے آغاز کے بعد، جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے دعوت نامے موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس پیشکش کے تحت صارفین کو لامحدود 5جی ڈیٹا اور 1 جی بی پی ایس تک کی سپیڈ ملے گی۔ جس کے لیے انہیں کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑے گی۔
ریلائنس جیو کے ایک ترجمان نے کہا، “قومی دارالحکومت اور این سی آر خطے کے زیادہ تر حصوں کا احاطہ کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ جیو تیزی سے اپنی ٹرو 5 جی سروس کو بڑھا رہا ہے اور اسے خطے کے ایک بڑے حصے میں پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ ریلائنس جیو واحد آپریٹر ہے جو پوری دہلی-این سی آر میں 5G سروس فراہم کرتا ہے۔ جیو انجینئرز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں کہ ہر ہندوستانی کو حقیقی 5جی سروس ملے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی زندگی بدل سکتی ہے