24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بی بی سی کے دفاترپر انکم ٹیکس کے چھاپے،دنیا بھر میں مودی حکومت کی تنقید، وزیراعلیٰ کیجریوال بی جے پی پر برہم

CM Arvind Kejriwal

نئی دہلی، 15 فروری (محمد خان ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اورممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کےذریعہ مارے گئے چھاپے پروزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے شدید ردعمل کا اطہار کیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ میڈیا کی آواز کو دبانا غلط ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ اس طرح میڈیا کی آواز کو دبانا غلط ہے۔ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے، میڈیا کی آزادی پر حملہ عوام کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے، جو بھی بی جے پی کے خلاف بولتا ہے، یہ لوگ آئی ٹی، سی بی آئی اور ای ڈی کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔کیا بی جے پی ملک کے جمہوری نظام اور اداروں کو کچل کر پورے ملک کو غلام بنانا چاہتی ہے؟ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے دیگر لیڈروں نے بھی پریس کانفرنس میں اس معاملے پر بات کی تھی۔
واضح رہے کہ منگل دوپہر سے شروع ہوئی چھاپہ ماری اب تک جاری ہے۔ دنیا بھر کے اخبار، میڈیا واچ ڈاگ اور انسانی حقوق کے ادارے بھی بی بی سی کے آفس پر چھاپہ ماری کی تنقید کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اس چھاپہ ماری سے بی بی سی کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے اور یہ آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔

Related posts

ائمہ و موذنین مساجد کی تنخواہیں ملنے کی امیدیں روشن، ایل جی نے دی منظوری

Hamari Duniya

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے حکومت سخت ،عالمی دباو کا اثر

Hamari Duniya

الاھلی المعمدانی اسپتال میں معصوموں کو مارنے کے بعد اسرائیل نے القدس اسپتال کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

Hamari Duniya