27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ویمن پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل )میں ثانیہ مرزاکو ملی بڑی ذمہ داری، کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر

نئی دہلی،15فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کوویمن پریمیئر لیگ(ڈبلیو پی ایل)میں ثانیہ مرزا کو بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔دراصل آئی پی ایل کی شاندار کامیابی کے بعد اب ویمن پریمیئر لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ جس کے لئے گزشتہ دنوں خواتین کرکٹروں کی بولی مکمل ہوچکی ہے اور تمام ٹیمیں فائنل ہوچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوشی ہے، ویمن پریمیئر لیگ سے انڈین ویمن کرکٹ اور مضبوط ہوگی۔رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا پلیئرز کے ساتھ اچھے انداز میں بات کر سکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق ہمارے لیے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ثانیہ مرزا ٹیم کی مینٹور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا ویمن اسپورٹس میں ایک رول ماڈل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلیم اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ ویمن پریمیئر لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

Related posts

اب عباس انصاری کے خلاف ای ڈی کا شکنجہ ، 9گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعدحراست میں لیا گیا

Hamari Duniya

اب پوری دنیا کو دکھائیں گےبھارت کی طاقت

Hamari Duniya

آخر کار بی جے پی نے کاٹ ہی دیا برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ، قیصر گنج اور رائے بریلی سے یہ ہوں گے امیدوار

Hamari Duniya