24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

 چینی صدرشی جن پنگ جارہے ہیں سعودی عرب ،تجارتی تعلقات پر ہوگی گفتگو

China President

ریاض:چینی صدر شی جن پنگ کافی دنوں کے بعد کسی غیر ملکی دورہ پرجارہے ہیں۔ان کا دورہ سعودی عرب دسمبر کے وسط میں متوقع ہے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت ہوگی۔

خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ چین کی سعودی عرب میں اور سعودی عرب کی چین میں کثیر سرمایہ کاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورے میں علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔سعودی وزیر نے مزید کہا کہ چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ تیل پیدوار کے معاملہ میں امریکہ سے تنازعہ کے بعد سعودی عرب نے بھارت، چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔سعودی عرب کے ولی محمد محمد بن سلمان کا بھارت کا14نومبر کو ہونے والا یک روزہ دورہ بھی اسی سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

Related posts

مدارس کے نصاب میں تبدیلی مدا رس کی روح کے منافی : مفتی ابوالقاسم نعمانی

Hamari Duniya

طیارے میں یہ سامان ساتھ لے جانے سے اجتناب کریں حجاج کرام

Hamari Duniya

رنگارنگ تقریب کے ساتھ قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کا شاندارآغاز

Hamari Duniya