ملبورن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا فائنل آج 13نومبراتوار کو کھیلا جانا ہے۔ ملبورن میں موسم کا کوئی اعتبار نہیں ہے،میچ کے دوران بھی بارش ہوسکتی ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملبورن میں شام کے وقت 53 سے 65 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا سے کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی، ملبورن میں رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکل آئی ہے۔ویسے فائنل کے لئے ایک دن ریزرو بھی رکھا گیا ہے۔یعنی اگر آج میچ نہیں ہوسکا تو کل یعنی14نومبر کو پورا کیا جائے گا۔مگر اس دن بھی بارش ہونے کے 94فیصد امکان ہیں۔ایسے میں یہ میچ پوری طرح سے منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب موسم صاف ہونے پر کرکٹ شائقین انتہائی خوش ہیں، شائقین کا کہنا کہ رات بھر بارش کے بعد دھوپ نکل آنا دعاو¿ں کا نتیجہ ہے۔آج کے میچ میں ٹاس اور پاور پلے کے علاوہ بولنگ اور فیلڈنگ کا بھی کردار اہم ہوگا۔
واضح رہے کہ 1992ءمیں 50 اوورز کی اننگر کے فائنل میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ پر قبضہ کیا تھا۔