27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مدارس کے نصاب میں تبدیلی مدا رس کی روح کے منافی : مفتی ابوالقاسم نعمانی

Mufti Abul Qasim Nomani

دیوبند(ایچ ڈی نیوز)۔
کل رابطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے کہا کہ اگر کوئی تنظیم اپنے اغراض و مقاصد کے تحت کام نہیں کرتی تو وہ ایک ڈھانچہ ہے اسی لئے ہم کو چاہئے کہ ہم اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل میں کوشاں رہیں۔صحیح تربیت کے بغیر تعلیم کا مقصد فوت ہوجاتا ہے اسی لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔موجودہ ملکی و عالمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی منفی سرگرمی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

مدارس و مکاتب کے تمام کاغذات کو پہلی فرصت میں درست کرایا جائے۔فرقہ باطلہ کا سر کچلنا بھی مدارس کی ذمہ داری ہے۔مجلس عاملہ رابطہ مدارس تاکید کرتا ہے کہ نصاب میں بنیادی تبدیلی اور عصری علوم کی شمولیت کے بارے میں نام نہاد دانشوروں اور عاقبت نا اندیشوں کے مطالبے سے متاثر نا ہوں بلکہ نصاب تعلیم اور نظام تعلیم قدیم اور متوارث خطوط پر ہی قائم و استوار رکھیں؛ البتہ درجہ درجہ پنجم پرائمری تک ایسا نصاب تعلیم اپنے قائم کردہ مدارس میں رائج کریں جو دینیات کے ساتھ ضروری ضروری عصری علوم ،حساب ،جغرافیہ علاقائی زبان اور تاریخ پر مشتمل ہو اور بہتر ہوگا ان مدارس و مکاتب کو حکومت سے منظوری حاصل کرا لیں۔یہ اجلاس نصاب تعلیم میں بنیادی تبدیلی کے خیال کو یکسر مسترد کرتا ہے نصاب کی روح کے منافی اور نصب العین کے خلاف سمجھتا ہے۔

Related posts

زمبابوے میں طیارہ گر کر تباہ ، بھارتی صنعتکار اور بیٹے سمیت 6 افراد ہلاک

Hamari Duniya

ملعون سلمان رشدی نے خود بتایا کہ حملے کے بعداب اس کے لکھنے کی صلاحیت ختم ہوگئی

Hamari Duniya

شب برأت کے موقع پر ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے قبرستانوں کا دورہ کیا

Hamari Duniya