33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
صحت صحت قومی خبریں

سی سی آر یو ایم کے تحت دو روزہ تر بیتی ورکشاپ کا چنئی میں انعقاد

CCRUM
چنئی /نئی دہلی: ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آرآر آئی یوایم)، چنئی (این اے بی ایچ اوراین اے بی ایل ایکریڈیٹڈ)، سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے ” علاج بالتدبیرکے ذریعے امرض عظام و مفاصل  کے علاج ، احتیاطی تدابیر اور روک تھام پر حالیہ اقدامات” کے تحت دو روزہ (23 اور24 دسمبر 2024) تر بیتی ورکشاپ کا چنئی میں انعقاد کیا۔ افتتاحی سیشن کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور صوبائی ترانہ کے ساتھ ہوا۔ ڈاکٹر اطہر پرویز انصاری، ریسرچ آفیسر (یونانی) نے مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل،سی سی آر یوایم، وزارت آیوش، حکومت ہند نے صدارتی خطاب پیش کیا۔
 تقریب میں ڈاکٹر کے نارائنا سامی، وائس چانسلر،تامل ناڈو، ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی، چنئی، ڈاکٹر آر ویلراج، سابق وائس چانسلر، انا یونیورسٹی، چنئی اور پروفیسر جی سینتھیل ویل، ڈائریکٹر انچارج، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا، وزارت آیوش نے مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔  تقریب میں صحت کی دیکھ بھال اور علاج و تدابیر کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اطبا، اور دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ورکشاپ نے عظام و مفاصل  کے عوارض سے نمٹنے کے لیے شفا یابی کے قدیم و جدید طریقوں کو جاننے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا۔
آر آرآئی یو ایم، چنئی میں ‘ماسٹر ہیلتھ چیک اپ اور یونانی صحت کنسلٹیشن اورمیڈیکل ٹورزم کے فلائر کا اجراء بھی اس تقریب کا خاص حصہ رہا، اسی کے ساتھ آر آر آئی یو ایم، چنئی اورسی آر آئی یو ایم، لکھنؤ میں ان-سلیکو لیب کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ یہ ملک کے باشندوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال، تحقیق اور سیاحت میں ایک نئے باب کا آغازکرے گا۔ طب یونانی کے ذریعہ صحت کے فروغ اور افزائش میں یہ ایک نمایاں کردار ہوگا۔
اس ورکشاپ میں علاج بالتدبیر کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا او روایتی علم کو عصری تحقیق کے ساتھ جوڑ کرمفصلی اور عضلاتی صحت کے حصول کی کوشش کی گئی۔ شرکاء کو مختلف تدابیر کے معیاری طریقہ استعمال (ایس او پی) سے واقف کرانے کے لیے مختلف علاجی تدابیر کی بنیادی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ آیوش فیکلٹیز، پریکٹیشنرز، مختلف اداروں کے طلبہ اورسی سی آر یو ایم کے سائنسدانوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر فاروقی شازیہ پروین، ریسرچ آفیسر (یونانی)، آر آر یو ایم، چنئی کے کلمات تشکر سے ہوا۔

Related posts

محمدی ویلفئیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی ممبئی کی سالانہ میٹنگ

Hamari Duniya

یکساں سول کوڈ معاملہ پر مسلم پرسنل لائ بورڈ کو اس بڑے لیڈر کا ملا ساتھ

Hamari Duniya

راہل گاندھی کو ملا انصاف، کانگریس جشن میں ڈوبی، کھڑگے نے حکومت کو گھیرلیا

Hamari Duniya