9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

ملک بھر میں لاکھوں نوجوانوں نے انڈین سینی ٹیشن لیگ میں شامل ہو کر صفائی مہم کا آغاز کیا

Safayee League

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
اب تک آپ نے بھارت میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اور کبڈی جیسے کھیلوں کے لیے لیگز کا انعقاد دیکھا ہی ہوگا، لیکن ہفتے کے روز سے ملک بھر کے 1850 سے زائد شہروں میں ایک خاص قسم کی لیگ شروع کی گئی ہے جو ہنوز جاری ہے ، جس کا مقصد کھیل نہیں، بلکہ کوڑاکچڑا سے شہر کو آزاد کرنا ہے۔انڈین سوچھتا لیگ (آئی ایس ایل)، جس کا آغاز ہفتہ کو دنیا کے سب سے بڑے صفائی پروگرام میں عوامی تحریک کو تیز کرنے کے لیے ہوا، نوجوانوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی تھی وہ ہنوز جاری ہے۔ اس جوش و جذبے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک بھر کے 1850 سے زائد چھوٹے بڑے شہروں کے پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں نے صفائی کا بیڑا اٹھایا۔کرکٹر کلدیپ سین نے ریوا ٹیم کے لیے انڈین سوچھتا لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ اداکار جیتندر اور راہول دیو کے علاوہ اداکارہ مگدھا گوڈسے نے بھی اپنے شہر کی ٹیموں کی حمایت کرتے ہوئے اس تحریک میں شمولیت اختیار کی۔
نوجوانوں کی قیادت میں اپنی نوعیت کے اس پہلے مقابلے میں شہر کی ٹیموں نے ریلیاں، سائیکل ریلی، ساحلی علاقوں کی صفائی ،یوگا سیشن اور دیگر منفرد سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ چندی گڑھ چیلنجرز ٹیم کے 2000 سے زیادہ ارکان نے انسانی زنجیریں بنا کر لوگوں کو صفائی کی طرف ترغیب دی۔ کوڑا کچڑا کو ختم کرنے کا پیغام دیتے ہوئے، ٹیم نے چنڈی گڑھ کی تاریخ کی سب سے بڑی انسانی زنجیر بنائی۔ٹیم کے رضاکاروں نے چندی گڑھ کے روز گارڈن میں اپنے شہرکااوپن ہینڈ نشان بنا کر کافی توجہ مبذول کروائی۔ ہفتے کے روز ملک کے متعدد شہروں میں بارش کے باوجود، نوجوانوں کی مضبوط شرکت نے مختلف ممتاز شخصیات کو اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے مقامی طور پر راغب کیا۔اگر آپ ملک کے مختلف حصوں میں لیگ کے تحت ہونے والی سرگرمیوں پر نظر ڈالیں تو پوری سیویئرز، آیزول کلین ایونجرز، غضب غازی آباد، سوچھتا واریرز، سوچھ وشاکھا واریرز، بے مثال بھوپال، سوچھتا واریرز جھانسی نے اپنے شہروں کو کوڑے سے پاک شہر کے طور پر پیش کیا۔

Related posts

میراتھن میٹنگ کے بعد نتیجہ پر پہنچی کانگریس اعلیٰ قیادت، ان دونوں کو ملی کرناٹک کی کمان

Hamari Duniya

رام لیلا میدان گرجے کسان، مرکزی حکومت کو کیا متنبہ

Hamari Duniya

بی جے پی کو ہٹا کر انڈیا اتحاد کی حکومت بنائیں گے: راہل گاندھی

Hamari Duniya