20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی

ایک شخص نے سیکورٹی کا گھیراؤ توڑ کر گلے لگالیا

ہوشیار پور،17جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔

پنجاب کے ہوشیار پور میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی ہوئی۔ درحقیقت ایک شخص نے حفاظتی حصار توڑ کر کانگریس ایم پی راہل گاندھی کو گلے لگا لیا۔ جس کے بعد کارکنوں نے اس شخص کو پکڑ کر گھسیٹ لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ آن لائن شیئر کی گئی ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ راہل اپنے کارواں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اسی دوران ایک ہوڈی پہنے شخص نے آکر انہیں گلے لگا لیا۔

جیسے ہی راہل کو گلے لگا، باقی کارکنان نے فوراً اسے پکڑ لیا اور کھینچ لیا۔ اس کے بعد کانگریس کارکنوں نے راہل کے اردگرد سیکورٹی کا سخت گھیرا تنگ کر دیا، تاکہ کوئی انجان شخص دوبارہ ان کے قریب نہ آئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے راہل کی سیکورٹی کو لے کر بھی سوالات اٹھ چکے ہیں۔ اس معاملے پر کانگریس لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی گھیر لیا تھا۔ دریں اثنا، راہل کی سیکورٹی میں ایک بار پھر بڑی کوتاہی سامنے آئی ہے۔

Related posts

لوک سبھا انتخابات 2024 آخری مرحلےکی ووٹنگ 11 بجے تک 26.30 فیصد ہوئی

بنگال میں آخری مرحلے میں تشدد کا واقعہ پیش آیا، ای وی ایم تالاب میں پھینکی گئی:

Hamari Duniya

کانگریس صدر بے روزگاری کے مسئلہ پر بی جے پی پر برس پڑے،کہا عوام کو بھٹکانا بند کریں

Hamari Duniya

بی جے پی ریاست منی پور جل رہا ہے، 8اضلاع میں کرفیو،انٹرنیٹ خدمات معطل، فوج طلب

Hamari Duniya