27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

اقوام متحدہ نے حافظ سعید کے رشتہ دار عبدالرحمن مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا

نیویارک،17 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
چین کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان کے دہشت گرد عبدالرحمان مکی کو پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
گزشتہ سال جون میں چین نے اس تجویز پر رخنہ ڈالا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کو بھارت کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 16 جنوری 2023 کو سلامتی کونسل کی کمیٹی نے آئی ایس آئی ایل (القاعدہ اور اس سے وابستہ افراد سے متعلق قراردادوں 1267 (1999)، 1989 (2011) اور 2253 ( 2015)کے مطابق دہشت گرد عبدالرحمن مکی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔
مکی ایک خونخوار دہشت گرد کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ خاص طور پر جموں و کشمیر میں فنڈز اکٹھا کرنے، بھرتی کرنے اور حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے کے مشن پر کام کرتا ہے۔ مکی کو بھارت اور امریکہ پہلے ہی دہشت گرد کے طور پر درج کر چکے ہیں۔ مکی لشکر طیبہ کے سربراہ اور 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کا بہنوئی ہے اور دہشت گرد تنظیم کے اندر مختلف سینئر کرداروں میں خدمات انجام دیتا رہا ہے۔

Related posts

ٹریفک رول توڑنے پر برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

Hamari Duniya

‘آل نیپال مسابقة القرآن’میں اول ،دوم اور سوم پوزیش حاصل کرنے والے بامراد طلبہ و طالبات کو جمعیة علماء نیپال کی مبارکباد

Hamari Duniya

سربیا میں منایا گیاہندوستان کی آزادی کا امرت مہوتسو، نائب وزیراعظم نے جاری کیا خصوصی ڈاک ٹکٹ 

Hamari Duniya