14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اخلاق کے بغیر تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں،چنئی میں یوم سرسید کے موقع پرجشن سر سید کا انعقاد

Sir Sayed Day- Chennai

چنئی(ایچ ڈی نیوز)۔
شعبہءاردو نیو کالج،چنئی کے زیرِ اہتمام سر سید احمد خاں کی 502 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن سر سید کاانعقادعمل میں آیا۔پروگرام کاآغاز شعبہ اردو کے طالب علم عزیزم محمدفیضان سلمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدہ پروفیسر غیاث احمد صاحب نے نبی آخر الزماں ﷺ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدہ پیش فرمایا۔جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر سید باقر عباس نے انجام دیا۔ پروفیسر سید شبیر حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش فرمایا اور پروفیسر ساجد حسین نے مہمانوں کا مختصر تعارف پیش کیا۔
صدر شعبہءاردو و عربی، نیو کالج ڈاکٹر این ایم احمد ابراہیم نے اپنے صدارتی خطاب میں طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ: ”اردو، عربی اور فارسی یہ وہ زبانیں ہیں جس میں ادب، تہذیب اور تمدن وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ طلباءایک طرف زبان سیکھتے ہیں تو دوسری طرف وہ اپنے اخلاقیات کو بھی سنوارتے ہیں۔ کیونکہ اخلاق کے بغیر تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے حدیثِ پاک کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ حضور نے ارشاد فرمایا:کہ”مجھے اس روئے زمین پر مکارم اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیاہے۔“
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انصر الدین(اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی، نیوکالج، چنئی)نے تفصیل کے ساتھ سر احمد خان کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ: آج ہندوستان بھر میں خواہ وہ شمال کا علاقہ ہو جنوب کا جہاں جہاں بھی تعلیمی ادارے قائم ہیں وہ سب سرسید احمد خاں کی محنت کا ثمرہ ہے، وہ جدید تعلیم کے محرک اول اور دینی و عصری علوم کو ہم آہنگ کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان جدید اردو نثر کے بانی ہیں، نیز انہوں نے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو قائم تاکہ مسلمانوں دینی و دنیاوی دونوں تعلیم سے آراستہ ہوکر قوم وملت کی بہتر طریقہ پر خدمت انجام دے سکے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر سید احمد پہلے انسان ہیں جنہوں نے انگریزوں کے ساتھ مصالحت کرکے ان کی ملازمت کی اور مسلمانوں کے تئیں انگریز حکمرانوں میں دلوں میں نرم رویہ پیدا کیا تاکہ مسلمانوں تعلیمی اعتبار سے خو دمضبوط کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ سر سید احمد خاں نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کردی تھی اوراپنی مسلم قوم کو تعلیمی اعتبار سے مضبوط ومستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج دوسو سال کاعرصہ گذرجانے کے بعد بھی ان کے نام کا ذکر کیا جارہاہے اور پورے ملک میں جگہ جگہ جشن سر سید کے عنوان سے پروگرامس ہورہے ہیں اور ان کو خراج عقید ت پیش کی جارہی ہے۔ اخیر میں انہوں نے طلباءکو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے عزیز طلباءتم بھی سرسید بن کر دکھاو¿ اپنی زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کردو اور ان لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی فکر کرو جو تعلیم ناآشنا ہیں تاکہ آنے نسلیں تمہیں یاد رکھے۔
اس پروگرام میں کثیر تعداد میں طلباء، اساتذہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ اخیرمیں ڈیپارٹمنٹ سکریٹری عزیزم جاوید نواز نے نام بنام جملہ مہمانان،شعبہ کے طلبائ و اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اسی کے ساتھ یہ پروگرام اختتا م پذیر ہوا۔

Related posts

طاقت اور پاور کے درمیان تواز ن کے بغیر دنیا میں امن کا قیام نہیں ہوسکتا: دانشوران کا اظہار خیال

Hamari Duniya

وکست بھارت @2047 کے وژن اور مشن میں اردو ادب کو بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے: ڈاکٹر شمس اقبال

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا

Hamari Duniya