22.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اورنگ آباد کے اردو اسکولوں اور مریم مرزا کی محلہ لائبریریوں میں منایا گیا یوم دستور

Constitution day

اورنگ آباد،26(ایچ ڈی نیوز)
اورنگ آباد کے اردو اسکولوں اور مریم مرزا کی محلہ لائبریریوں میں بڑے پیمانے پر 73 واں یوم دستور ہند منایا گیا۔ آج صبح 7.30 بجے، الھدی اردو ہائی اسکول کی طالبات، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری بائیجی پورہ گلی نمبر 20 کے ممبران میں ریڈ اینڈ لیڈ فاو¿نڈیشن، اورنگ آباد کی جانب سے آئین پر مبنی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ بچوں کی دنیا (اردو ماہنامہ) اردو ہفت روزہ تعلیم انقلاب (آئین ہند خصوصی شمارہ ) کی ہزار کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ الہدیٰ اردو ہائی اسکول کی اساتذہ ڈاکٹر نسرین سلطانہ، شیریں شیخ رحیم فرح مومن، خالدہ پروین، صدر معلمہ نرگس شیخ نے طالبات کی رہنمائی کی۔ کائنات، شفا، زینب، مریم اور دیگر طالبات نے یوم دستور پر تقاریر اور مضامین پیش کیے.
ریڈ اینڈ لیڈ فاو¿نڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے بچوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں 73واں یوم آئین منایا جا رہا ہے، آئین کیا ہے، آئین کب بنایا گیا، کیسے لکھا گیا اور کون کون لوگ اس میں شامل تھے. کمیٹی کا چیئرمین کون تھا، مرزا نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم ہائی اسکول کے زمانہ طالب علمی کے دور سے آئین ہند کو سمجھ کر پڑھتے ہوئے یاد رکھنا چاہیے۔
فاو¿نڈیشن کی جانب سے ہفتہ آئین منایا جا رہا ہے۔ شہر کے اردو سکولوں اور مریم مرزا کی محلہ لائبریریوں میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ روز اقراءاردو گرلز ہائی اسکول کی طالبات رہنمائی اسکول کی صدر معلمہ آسماءباجی نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا جہاں مریم مرزا اور ان کی کلاس کی طالبات نے یوم آئین بھارت منایا۔اورنگ آباد میں جاری ضلع کتاب میں انجلی دھارور کر (ڈپٹی کلکٹر اورنگ آباد) کو مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کا تعارف کرایا گیا اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائبریریز سنیل ہسے بھی موجود تھے. کتاب میلہ میں شریک طلباءکو آئین سے متعلق کتابیں تقسیم کی گئیں۔

Related posts

کیرانہ کے لیچی کاروباری کی سڑک حادثہ میں ڈرایور سمیت موت

دونوں متوفی میں سے ایک کیرانہ کے محلہ ریتے والا کے رہائشی شریف باغبان کا بیٹا عمران (45) دوسرا جتیندر (35) ساکن برجا ضلع الور، راجستھان تھے، لوتھڑوں میں تبدیل عمران کی نعش کیرانہ پہنچتے ہی کہرام بپا ہوگیا۔:

Hamari Duniya

راہل گاندھی کی دہلی میں کولڈ کافی بنانے کی تصویر شوسل میڈیا پر وائرل

Hamari Duniya

عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی حکومت اور عدلیہ آمنے سامنے، چیف جسٹس نے پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کارروائی کا انتباہ

Hamari Duniya