24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی لندن میں دیکھی گئی ڈنر ڈیٹ کی جھلک

Malika Arora

بالی ووڈ کے مشہور لو برڈز میں سے ایک ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور ان دنوں لندن میں وقت گزار رہے ہیں۔ ارجن کپور نے اپنی انسٹا سٹوری پر لیڈی لو ملائکہ اروڑا کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ملائیکہ اروڑا کا سائیڈ چہرہ نظر آرہا ہے۔ ملائکہ ہاتھ میں مینو بک پکڑے ہوئے ہیں اور اپنی انگلی پر’ لو‘ کا ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ارجن نے نہ صرف کھانے کی تعریف کی ہے بلکہ انہوں نے بیسٹ کمپنی لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ملائیکہ کی کمپنی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور دونوں نے سال 2019 میں اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا تھا۔ دونوں اکثر اپنے تعلقات کو لے کر بحث میں رہتے ہیں۔ دونوں کو اکثر کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔دونوں کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ارجن کپور جلد ہی فلم ’کتے‘اور’ دی لیڈی کلر‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ وہیں ملائیکہ اروڑا’دی اروڑا سسٹرس‘ سیریز میں اپنی بہن امرتا اروڑا کے ساتھ نظرآئیں گی۔

Related posts

پنجاب میں خالصتان حامیوں کے خلاف پنجاب پولس کا ایکشن

Hamari Duniya

ملئے! سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد عبداللہ معراج سے

Hamari Duniya

ایم ای پی نے مشرقی اترپردیش سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم لکھا خط

Hamari Duniya