دوحہ: قطرنے ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے فٹ بال شائقین کے لئے جو اس عالمی میلے سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ دبئی میں دیگر تفریحی مواقع کو بھی اپنے دورے کا حصہ بنانے کی کوشش میں ہیں شاندار تحفہ دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے شائقین صرف ایک رات کے لیے سمندری کشتی کو اپنے لیے دو ہزار ڈالر میں چارٹر کرا رہے ہیں۔تاکہ ورلڈ کپ کے لیے دبئی میں موجودگی کا بھر پور لطف اٹھا سکیں۔
فیفاعالمی کپ 2022 میں 10 لاکھ سے زائد شائقین کی قطر آمد متوقع
شائقین کی ایک معقول تعداد فٹ بال کے میچ بڑی اسکرین پر اس طرح دیکھنے کی آرزو مند ہے کہ وہ اس دوران خلیج کے پانیوں میں کشتی پر سوار ہو۔ جو شائقین فٹ بال قطر کے پڑوسی ممالک کو اپنے لیے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔
ان کی تعداد دسیوں ہزارہے۔ ان کے لیے اہم بات یہ ہے کہ محض ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد وہ ہر جگہ سے فٹ بال اسٹیڈیم پہنچ سکتے ہیں۔ لہٰذا وہ اپنے اس سارے وقت کو بھر پور سیاحت کے لیے مفید بنانا چاہتے ہیں۔ایک بڑی تعداد ان شائقین کی بھی ہے جو ٹکٹ کے بغیر ہیں وہ اسٹیڈیم کے بجائے یقینا بڑی اسکرینوں پر ہی ورلڈ کپ دیکھ سکیں گے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی سپورٹ کر سکیں گے۔
عرب امارات میں اس حوالے سے بڑی تفریحی کشتیوں کو چارٹر کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ 70 تفریحی کشتیوں کے ایک فلیٹ کی طرف شائقین کی توجہ ہے اور ایک رات کے لیے دو ہزار امریکی ڈالر میں یہ تفریحی کشتیاں چارٹر کرانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔