14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ایم ای پی نے مشرقی اترپردیش سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم لکھا خط

Mutiur-Rahman-Aziz

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔

سیلاب نے مشرقی اتر پردیش میں زبردست تباہی مچائی ہے، خاص کرضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرام پور اور مہراج گنج میں تو سیلاب نے ایسا قہر برپا کیا ہے کہ لوگوں کی زندگی عذاب بن کررہی گئی ہے۔نہیں خراب حالت پرایم ای پی نے حکومت ہند اور حکومت اتر پردیش کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ایک خط لکھاہے۔ اس خط کو مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر مہیلا امپاور منٹ پارٹی برائے اتر پردیش نے حکومت ہند نریندر مودی وزیر اعظم اور حکومت اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجا ہے۔ جس میں ندیوں کے باندھ ٹوٹنے سے کئی ضلعوں کی بری حالت پر توجہ دلائی گئی ہے۔ ان باتوں کی معلومات مطیع الرحمن عزیز نے اپنے جاری ایک پریس ریلیز میں دیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ضلعوں کی بہت بری حالت ہے، لوگ اونچے مقامات اور اپنے گھروں کی چھتوں پر درجنوں دنوں سے بغیر کسی امداد اور تعاون کے بھوکے پیاسے دن گزار رہے ہیں۔ جس پر حکومت ہند اور حکومت اتر پردیش فوری توجہ کرے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ”اپیل برائے سیلاب زدگان“عزت مآب جناب نریندر مودی جی۔وزیر اعظم۔بھارت۔عزت مآب جناب یوگی آدتیہ ناتھ ج۔وزیر اعلیٰ۔اتر پردیش،۔جیسا کہ آپ کو اس بات کی بہتر معلومات ہوگی کہ اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرام پور، مہراج گنج اور گونڈہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔ سیلاب کا سلسلہ ابھی تک بڑی تباہی کے ساتھ اپنی آفتیں بدستور برسا رہا ہے۔ ہزاروں گا?ں کو خالی کر کے مقامی متاثرین رہائشی کسی محفوظ مقام کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے کے لئے خوراک اور پینے کے لئے صاف پانی اور بچوں و بزرگوں کے لئے دوائیوں کا بندوبست ہرگز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ گھروں کی تباہی اور کھیتوں میں فصلوں کی بربادی بھی ان ضلعوں کو درجنوں سال پیچھے دکھیلنے کی لئے کافی ہے۔

ایسے میں آنجناب سے گزارش ہے کہ اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرام پور، مہراج گنج اور گونڈہ میں سیلاب زدگان کو راحت پہنچانے کے لئے فوری کارروائی کئے جائیں۔ اور اس بات کی کوشش کی جائے کہ ان ضلعوں میں ہوئی تباہی کے لئے خصوصی پیکج جاری کر کے یہاں کے باشندوں کو راحت پہنچایا جائے۔ تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ اتر پردیش کے یہ وہ ضلعے ہیں جن کو پہلے سے ہی نظرانداز رکھا گیا ہے، اور سیلاب نے آکر ان کی مزید اور کمر توڑ دی ہے۔ چونکہ آج آپ حکومتی تخت پر براجمان ہیں اس لئے آپ کا فرض بنتا ہے کہ یہاں کے لئے فوری راحتی سامان مہیا کرائیں۔ اور کوشش اس بات کی کریں کہ ایک بڑا پیکج جاری کریں، جس سے ہوئے نقصان کی تلافی ممکن ہو سکے۔ واضح رہے کہ کھیتوں میںسیلاب کی وجہ سے جو فصلیں برباد ہوئی ہیں اس سے یہاں کے کسان اگلے سال آنے والی فصل تک کھانے جینے کا سامان مہیا کرتے تھے۔ اور گھروں کے تعلق سے تو آپ کو بہتر ہے علم ہے کہ نسلیں گزر جاتی ہیں ایک گھر بنانے میں لہذا سڑکوں، فصلوں اور گھروں کی بازآباد کاری کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرنا ان ضلعوں کے عوام کے لئے بے انتہا ضرورتوں میں سے سب سے پہلی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ اس درخواست کو کارآمد بناتے ہوئے اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر، بستی، بلرام پور، مہراج گنج اور گونڈہ کے لئے بہتر اقدام کریں گے ، یہاں کی عوام آپ کا شکر گزار ہوگی۔

Related posts

ترکی کے پہلے نیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح، نیوکلیئر پاور بننے میں اس ملک نے کی بھرپور مدد

Hamari Duniya

اُڈیشہ کے وزیر صحت کو پولیس اہلکار نے ماری گولی ،اسپتال میں داخل

Hamari Duniya

مایوس نہ ہوں

Hamari Duniya