31.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ملئے! سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد عبداللہ معراج سے

Md Meraj

نئی دہلی،16مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
اس سال سی بی ایس سی اور ایس ایس سی بورڈ کے امتحانات میں جہاں ملک کے دیگر قوموں کے طلباءو طالبات نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی وہیں مسلم قوم کے بچوں نے بھی بڑے پیمانے پر زیادہ فی صد نمبرات لاکر نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ قوم کا معیار اور سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔ اس بار بھی مسلم بچیوں نے لڑکوں سے زیادہ پاس فی صد کا معیار بلند رکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے ثابت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
انھیں خوش نصیب بچوں میں محمد عبداللہ معراج بھی ایک ہیں۔ انھوں نے سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس کی انجینئرنگ اسٹریم یعنی فزکس، کیمسٹری، ریاضی اور کمپیوٹر سبجیکٹس میں 96 فی صد نمبر لاکر اپنے خانوادے کا نام روشن کیا ہے۔
بتا دیں محمد عبداللہ معراج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے سابق صدر مرحوم پروفیسر حنیف کیفی صاحب کے پوتے اور ادب اطفال کے معروف ادیب محمد سراج عظیم کے بھتیجے ہیں۔ عبداللہ کے والد معراج وسیم گرافک ڈیزائنر اور ایک بڑی ایڈورٹائزنگ کمپنی میں ہیں۔ عبداللہ کی کامیابی پرجہاں عزیز و اقارب نے مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ وہیں کیفی خانوادے کو جاننے والے لوگوں کی جانب سے بھی مباکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

جماعت اسلامی کے ماہانہ کانفرنس میں ماب لنچنگ، خواتین کے خلاف جنسی تشدد، خواتین ریزریشن بل، اور صحافیوں کے گھروں پرچھاپوں پرگفتگو

Hamari Duniya

 گوہاٹی میں ایس اے آئی 20  کی میٹنگ،بلیو اکانومی اور’رسپانسبل آرٹیفیشیل انٹلی جنس‘ پر تبادلہ خیال 

Hamari Duniya

جشن اڈما 2022:آیوش میلہ میں ملک کے مختلف دواساز اداروں کی شرکت

Hamari Duniya