27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

اداکار انوپم کھیر نے تاج محل کا دیدار کیا

Anupam Kher

فلم کی شوٹنگ کے لئے پیر کو آگرہ پہنچے اداکار انوپم کھیر نے تاج محل کا دیدار کیا۔ یہاں گائیڈ نتن سنگھ نے اداکار کو تاج محل اور آگرہ شہر کی تاریخ سے واقف کرایا۔ سی آئی ایس ایف کی سیکیورٹی میں پہنچنے والے اداکار نے بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد دی۔
اداکار انوپم کھیر نے آج تاج محل کا دورہ کیا۔ نیلی جینس اور سفید شرٹ میں صبح 6.30 بجے تاج محل پہنچنے والے اداکار نے تقریباً ایک چوتھائی گھنٹہ گزارا۔ وہ تاج محل کے مشرقی دروازے سے داخل ہوئے۔ اس دوران انہیں سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے سیکورٹی فراہم کی۔ مشہور گائیڈ نتن سنگھ نے انہیں تاج محل اور آگرہ کی تاریخ سے متعارف کرایا۔ اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی مایوس نہیں کیا۔ اداکار نے ہاتھ ہلا کر مداحوں کو سلام کیا۔ اداکار اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے 28 ستمبر کو آگرہ پہنچے تھے۔ وہ ایک ماہ تک یہاں رہیں گے اور فتح پور سیکری، ہوٹل تاج اورینٹ، مہتاب باغ، سینٹ جان کالج، کیلاش گھاٹ میں فلم کی شوٹنگ کریں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار بھی آگرہ میں ان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ میک فلمس کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں گلوکار گرو رندھاوا مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

Related posts

عالمی کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف کھیلی گئی اننگ کو نہیں بھول پارہے ہیں کوہلی

Hamari Duniya

حکومت نے بدلے کئی ریاستوں کے گورنر، گجرات کے کیڈر کے سابق آئی اے ایس افسر اور سابق مرکزی وزیر بھی بنے گورنر

Hamari Duniya

انسٹا گرام سے کتنا کماتے ہیں وراٹ کوہلی، یہ اسٹارکھلاڑی کوہلی سے بھی ہیں آگے

Hamari Duniya