23.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

انسٹا گرام سے کتنا کماتے ہیں وراٹ کوہلی، یہ اسٹارکھلاڑی کوہلی سے بھی ہیں آگے

Virat Kohli

نئی دہلی،12اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے لیے پیسے کمانے کا ذریعہ بھی ہے تو پھر جو جتنا مشہور ہے وہ اتنے ہی اس کے ذریعے پیسے کما رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے رواں سال کی جاری ہونے والی فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی بھی انسٹاگرام سے اچھے خاصے پیسے کمانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک اسپانسرڈ پوسٹ کے 32 لاکھ 30 ہزار ڈالرز لیتے ہیں جبکہ 36 سالہ لیونل میسی ایسی ایک پوسٹ کے ذریعے 25 لاکھ 60 ڈالرز کماتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 34 سالہ ویراٹ کوہلی ایک اسپانسرڈ پوسٹ انسٹاگرام پر لگانے کے 11 کروڑ 45 لاکھ روپے لیتے ہیں۔دوسری جانب وراٹ کوہلی نے اپنی کمائی کے حوالے سے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کمایا اس پر شکر گزار ہوں۔
ویراٹ کوہلی نے لکھا کہ میری کمائی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر درست نہیں ہے۔واضح رہے کہ انسٹاگرام پر اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے فالوورز کی تعداد 599 ملین سے زیادہ ہے جبکہ لیونل میسی کے فالوورز 482 ملین اور وراٹ کوہلی کے فالوورز 256 ملین سے زائد ہیں۔

Related posts

طب یونانی آج قومی سطح پرزیادہ مستحکم: پروفیسر خان

Hamari Duniya

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر نفرت کا نشہ سوار،علامہ اقبال کو نصاب سے ہٹایا

Hamari Duniya

لکھیم پور میںدلت لڑکیوں کی عصمت دری اور قتل بھارت ما ںکی تصویر پر ایک دھبہ: ویمن انڈیا موﺅمنٹ

Hamari Duniya