نئی دہلی۔ عالمی کپ 2022میں بھارت اگرچہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے میچ میں شاندار میچ وننگ اننگز کھیلنے والے اسٹار ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی یہ میچ نہیں بھول پاررہے ہیں۔
وراٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 53 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل یقین 82 ناٹ آو¿ٹ کو اپنی ’بہترین ٹی20 بین الاقوامی اننگز‘ کے طور پر بیان کیا۔وراٹ نے اپنی پوسٹ میں کہا، 23 اکتوبر 2022 ہمیشہ میرے دل میں خاص رہے گا۔ کرکٹ کے کھیل میں اس سے پہلے کبھی اتنی توانائی محسوس نہیں کی، کتنی شاندار شام تھی۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 31 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد وراٹ نے ہاردک پانڈیا (40) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت داری کی۔جب ہندوستان کو 8 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے تو تیز گیند باز حارث رو¿ف پر وراٹ کے لگاتار دو چھکوں نے کھیل کا رخ پوری طرح سے ہندوستان کے حق میں کردیا۔ ان دو لگاتار چھکوں میں سے پہلا اب کرکٹ کی تاریخ کا بہترین چھکا بن گیا ہے۔ آئی سی سی نے اسے اب تک کا سب سے بڑا سنگلز ٹی20 شاٹ بھی قرار دیا۔ہندوستان نے آخری اوور میں اسپنر محمد نواز کی ایک اضافی بولڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بہترین جیت حاصل کی۔