22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکی صدارتی انتخاب، ووٹنگ شروع، کملا اور ٹرمپ 3-3 ووٹوں کیساتھ برابر

Trump Hairs

واشنگٹن،05نومبر۔ امریکا میں رات گئے شروع ہونے والے انتخابی عمل میں نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3، 3 ووٹوں کے ساتھ برابر ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر ڈکس وِل نوچ میں انتخابات کا ا?غاز رات گئے ہی ہو گیا تھا، یہ عمل مختصر وقت میں مکمل ہونے کے بعد ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو گئی۔
اس علاقے سے صدر کے انتخاب کے لیے کل 6 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 3 ڈیموکریٹک اور 3 ری پبلیکن کے حق میں تھے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیو ہیمپشائر کا شہر ڈکس وِل نوچ شمال میں امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، جس کا شمار امریکا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں انتخابی دن کا آغاز ہوتا ہے۔1960ءکی روایت کے مطابق رات گئے اس شہر سے انتخابات کا آغاز ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ڈکس وِل نوچ میں ووٹوں کی حتمی تعداد 2020ءکے انتخابات کے مقابلے میں ڈرامائی انداز میں تبدیلی ہو گئی ہے۔گزشتہ انتخابات میں ری پبلیکن امیدوار جو بائیڈن نے اس علاقے سے کلین سوئپ کیا تھا۔

Related posts

منی پور میں وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پر خوب ہوا ڈرامہ

Hamari Duniya

ویژن 2026 نے 60 ہزارضرورت مند خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کیا

Hamari Duniya

مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ پر نارے گاوں میں 32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح

Hamari Duniya