26.3 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ویژن 2026 نے 60 ہزارضرورت مند خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کیا

ویژن 2026

نئی دہلی،18اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے وسنت کنج میں واقع بنگالی بستی میں افطار کٹ تقسیم کے ساتھ ملک ملک کی 22 ریاستوں میں وڑن 2026 کی جانب سے 60 ہزارضرورت مند خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کا پروگرام مکمل ہو گیا۔ بنگالی بستی میں 300 خاندانوں کو افطارکٹ تقسیم کی گئی۔افطار کٹ تقسیم کا یہ پروگرام رمضان کے پہلے عشرے میں شروع کیا گیا تھا ، پہلے عشرے میں نصف ہدف مکمل کر لیا تھا ، ویژن اپنے والینٹیرس کی مدد سے یہ کام انجام دیتا ہے۔ ویژن کے سوشل ڈیولپمینٹ پروگرام کے چیف محمد اسلام کہا کہ اس سال کا ہدف مکمل ہوا ،ہم اہل خیر حضرات کے مشکور ہیں جنھوں نے اپنے گراں قدر تعاون سے اس بڑی مہم کو کامیاب بنایا۔
ویژن 2026 یہ پروگرام گزشتہ15 برس سے کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے ،گزشتہ برس ہمارا ہدف 50 ہزارخاندانوں تک پہونچنے کا تھا اور اس سال 10 ہزار خاندانوں کو اور شامل کیا گیا ہے، اس سال کا افطار کٹ پروجیکٹ آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کی نگرانی میں چلایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگر انڈیکس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان میں بھوک سے پریشان لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اس لیے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر سال زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پروگرام میں شامل کر یں۔

Related posts

منڈل کمیشن کی لڑائی لڑنے والے یودھا ہیں شبیر احمد احمدانصاری: رام داس اٹھاولے

Hamari Duniya

بہار میں خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا

Hamari Duniya

تمام روکاوٹوں کے باوجود عمران مینار پاکستان میں جلسہ کرنے میں کامیاب، ہندوستانی معشت کی تعریف کی

Hamari Duniya